Khwab me ghussa karna
(۱) خواب میں بغض اور غصے کی حالت کا ہونا قید ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے گھر سے غصے کی حالت میں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اسے قید میں ڈالا جائے گا۔
(۳) خواب میں اگر کوئی دیکھے کہ اس کے دل میں بغض دنیا کی وجہ سے ہے تو یہ اشارہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے دین کو خفیف سمجھتا ہے۔
(۴) اور اگر اس کا بغض اللہ تعالیٰ کی وجہ سے ہے تو یہ علامت ہے کہ اسے قوت اور ولایت حاصل ہو گی۔
(۵) خواب میں اگر غیظ بغیر وجہ کے ہو تو یہ اچانک موت ہے، بسا اوقات خواب میں غصہ ہونا بیداری میں رسوائی اور امراض کے آنے پر دلالت کرتا ہے (یعنی حالت بدلنے پر) چونکہ غصہ والے آدمی کی غصہ کے وقت حالت بدل جاتی ہے۔
(۶) اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو کسی انسان پر غصہ کرتا دیکھے تو یہ علامت ہے کہ اس کا معاملہ اس پر الٹا ہو جائے گا اور اس کا مال بھی اس کے ہاتھ سے چلا جائے گا، فرمانِ خداوندی ہے : (ورد اللہ الذین کفروا بغیظہم لم ینالوا خیرا) ”لوٹا دیں گے اللہ تعالیٰ کافروں کو ان کے غیظ کے سبب بھلائی نہیں پائیں گے خواب میں غصہ ضرورتمندی اور مال کے ضائع ہونے پر بھی دلالت ہے۔