Khwab me piaas dekhna
(۱) خواب میں پیاسا ہونا اصحابِ مال وجائداد اور فصلوں والوں کی حالت کے مالی لحاظ سے کمزور ہو جانے کی علامت ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت فقر پر بھی ہوتی ہے اور گھر سے غائب شخص کے لئے اس کی کمائی کے رک جانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
خواب میں پیاس دیکھنا
Khwab me pias dekhna
خواب میں پیاس دین میں فساد ہے۔ (۱) اگر کسی شخص کو خواب میں پیاس محسوس ہوئی اور اس نے شہر سے پانی پینا چاہا لیکن نہیں پیا تو غم سے نجات کی نوید ہے۔
(۲) اگر کوئی آدمی خواب میں پانی پینا چاہے لیکن اسے کوئی پینے کی چیز میسر نہ ہو یا وہ نہر، چشمے یا کنویں کے کنارے کھڑا ہو لیکن اسے پانی حاصل نہیں ہو رہا تو وہ اپنی وہ ضرورت پوری نہیں کر سکے گا جس کی اسے امید ہے، پیاس فتنہ پرداز لوگوں کی عادت اپنانے کی بھی علامت ہے اس لئے کہ انہیں قیامت کے دن اپنے کرتوتوں کے سبب حوضِ کوثر سے دھتکار دیا جائے گا، بعض اوقات خود کو پیاسا دیکھنا نکاح کے محتاج ہونے کی دلیل ہے۔