khwab me salaam krna
(۱) جس نے دیکھا گویا اُس نے خواب میں کسی آدمی کو سلام کیا اور ان کے درمیان کوئی دشمنی یا جھگڑا نہ ہو تو جس کو سلام کیا گیا ہے وہ سلام کرنے والے سے خوشی، امن اور بھلائی پائے گا۔
(۲) اور اگر کوئی دشمنی ہو تو سلام کرنے والا سلام کیے ہوئے پر غالب آئے گا اور اس کے شر سے محفوظ ہو گا اور اگر جس کو سلام کیا گیا ہو وہ کوئی نا معلوم بوڑھا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ ہو گا۔
(۳) اور اگر وہ کوئی جانا پہچانا بوڑھا ہو تو وہ بہت درخت اور پھل پائے گا۔
(۴) اور اگر سلام کرنے والا کوئی نا معلوم جوان ہو تو وہ دشمن سے محفوظ ہو گا۔
(۵) اگر کسی سے نکاح کا خواہشمند خواب میں اس کو سلام کرے جس سے نکاح کرنا چاہتا ہے اور وہ جواب دے تو اس سے اس کا نکاح ہو گا۔
(۷) اور اگر اُس نے جواب نہ دیا تو نکاح نہ ہو گا۔
(۸) اور اگر ان دونوں کے درمیان کوئی تجارت تھی اور اس نے اس کو سلام کیا اور اس نے جواب دیا تو تعبیر ہے وہ تجارت اس کے درمیان مکمل ہو گی۔
(۹) اور اگر اُس نے جواب نہ دیا تو وہ تجارت پوری نہ ہو گی اور اگر اس کو اس کے دشمن نے سلام کیا اور اس کے پاس ہدیہ وغیرہ بھی ہو تو اس کا دشمن اس سے صلح کا مطالبہ کرے گا اور اس کا قرض ادا کرے گا یا وہ مقروض ہو گا۔
(۱۰) اور اگر اس نے دیکھا کہ اسے کسی مجہول آدمی نے سلام کیا اور اس نے اس سلام کو قبول کر لیا تو اُسے سلام کیا جائے گا اور وہ اس سلام کا جواب دے گا اور اس پر اسے اجر ملے گا۔
(۱۱) اور اگر اس نے اس کا جواب نہ دیا اور نہ ہی اُسے قبول کیا تو وہ گنہگار ہو گا۔
(۱۲) اور کہا گیا کہ جس نے دیکھا کہ اس نے کسی آدمی کو سلام کیا تو وہ غم پائے گا اور جس نے دیکھا کہ وہ ایک عام آدمی کو جو اس کے سلام کا عادی ہے کو سلام کر رہا ہے اور اس سے معانقہ کر رہا ہے تو یہ دلالت کرتا ہے بھلائی اور کسی اچھی بات پر جس کو یہ سنے گا اور اُس جیسی بات کہے گا۔
(۱۳) اور جس نے دیکھا کہ وہ دشمن سے مصافحہ اور معانقہ کر رہا ہے تو یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ان کی دشمنی ختم ہو جائے گی۔
(۱۴) اور جس نے دیکھا کہ فرشتے اُسے سلام کر رہے ہیں تو اللہ تعالیٰ اُسے بصیرت عطا کریں گے اور اس کا خاتمہ اور انجام اچھا ہو گا اور خواب میں سلام کرنا سلام کیے جانے والے کی اطاعت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
(۱۵) اور بعض دفعہ جس کو سلام کیا جائے اس کی طرف ضرورت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
(۱۶) اگر کسی نے اس کے سلام کا جواب دے دیا تو جس کام کے لیے وہ کھڑا ہوا ہے اس میں کامیاب ہو گا۔
(۱۷) اور اگر کسی نے بھی جواب نہ دیا تو اس کا حال کھوٹا ہو جائے گا یا اس کا قول لوگوں کے درمیان معتبر نہ ہو گا۔
(۱۸) اور اگر اس نے حاجت ظاہر کی اور کسی نے بھی سلام سے ابتدا نہ کی تو اس کی حاجت سے معذرت کر لی جائے گی۔
(۱۹) اور اگر اس نے کسی قوم سے سلام سے پہلے بات کی تو یہ سنت کی مخالفت اور بدعت کی طرف میلان کو ظاہر کرتا ہے۔
(۲۰) اگر کسی نے اُسے خواب میں سلام کیا اور اس نے جواب نہ دیا اور ایسا ہی اگر اس نے اشارہ سے جواب دیا اس کی تعبیر بھی مذکورہ تعبیر کی طرح ہو گی اور بعض دفعہ خواب میں سلام کرنا تسلیم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔