khwab me bhirr wasp hornet dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں بھڑ دیکھنا لڑنے والا دشمن ہے، کبھی یہ انجینئر، ڈاکو اور معمار پر بھی دلالت کرتی ہے، ایسے ہی حرام کمائی کر نے والے اور گانے بجانے والے پر بھی دلالت کرتی ہے، کبھی یہ زہریلی چیزیں کھانے یا پینے پر بھی دلالت کرتی ہے اور بھڑ شر پسند آدمی، بدشکل، گالیاں دینے والے، لڑنے والے، جنگ میں ثابت قدم رہنے والے اور بیوقوف آدمی پر بھی دلالت ہوتی ہے۔
(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ بہت ہی بھڑیں کس گاؤں شہر یا محلہ میں داخل ہوئی ہیں تو یہاں ایسا لشکر داخل ہو گا جو کہ بارعب اور بہادر ہو گا لوگوں کے ساتھ اعلانیہ جنگ کریں گے۔
(۳) بعض نے کہا کہ اس سے مراد وہ آدمی ہے جو کہ ناحق جھگڑتا ہے، بعض نے کہا کہ بھڑیں، ڈاکئے، آوارہ گرد اور خونریز جنگجوؤں پر دلالت کرتے ہیں، بعض نے کہا کہ ان سے مراد وہ لوگ ہیں جو بے رحم ہوں، ایسے ہی یہ برے آدمی پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۴) بھڑوں کا ڈنگ گھٹیا لوگوں کا تکلیف دینا ہے۔
(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بھڑوں کا علاج کر رہا ہے تو وہ گھٹیا لوگوں کا اور ناقدر لوگوں کا علاج کرتا ہوگا۔