Khwab me tez hawa strong wind dekhne ki tabeer
(۱) اس کا خواب میں دیکھنا بادشاہت پر دلالت ہے کیونکہ یہ بھی اپنی ذات کے اعتبار سے دوسری مخلوقات پر اپنے نفع ونقصان کے ساتھ غالب اور طاقتور ہوتی ہے۔
(۲) اور کبھی ہوا بادشاہ کی حکمرانی، لشکروں کے معاملات، فوجوں کے مسائل اور مددگاروں پر بھی دلالت کرتی ہے اور یہ ہوا حضرت سلیمان علیہ السلام کی خادم تھی۔
(۳) اور کبھی یہ عذاب، تکلیفوں اور آفات پر بھی دلالت کرتی ہے کیونکہ جب وہ تیز چلتی ہے تو بڑی تند ہوتی ہے اور اس وقت بہت زیادہ درخت گرتے اور کشتیاں ڈوب جاتی ہیں خصوصاً جبکہ وہ پچھّم سے چلنے والی ہو کیونکہ یہ وہی ہوا ہے جس نے قومِ عاد کو ہلاک کر دیا تھا اور یہ ہوا بار آور بھی نہیں ہوتی۔
(۴) اور کبھی ہوا زرخیزی رزق، کامیابی اور خوشخبریوں پر بھی دلالت کرتی ہے بالخصوص اگر وہ بار آور ہوا ہو کیونکہ اس میں عادۃً درختوں اور پھلوں کی درستگی ہے اور یہ مشرقی ہوا
(صبا) میں ہوتا ہے عرب جس کو قبول کہتے ہیں کیونکہ یہ دبور کے مقابلے میں ہے، اگر وہ دبور اور قبول کے ساتھ استدلال نہ کرتے اس کے نام کے علاوہ تب ہی کافی ہوتا۔
(۵) کبھی ہوا بیماریوں اور اشتعال انگیزیوں پر بھی دلالت کرتی ہے جیسے زکام دردِ سر وغیرہ۔
(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ ہوا نے اس کو اٹھایا اور بلا کسی خوف، تنگی اور کہر کے تو یہ اشارہ ہے وہ لوگوں پر حکمرانی کرے گا، اگر اس کا اہل ہو یا اس کا امیدوار ہو یا دلیل ہے اس کا مال خرچ ہو گا اگروہ بازار میں چلتا نہ ہو۔
(۷) اور اگر دیکھا کہ ہوا نے اس کو اٹھایا اور وہ ڈرا ہوا، گھبرایا ہوا، بے چین ہوا یا ہوا کی تاریکی، گرد آلودگی اور شور ہوا تو صاحبِ خواب اگر کشتی میں ہو تو دلیل ہے کہ ٹوٹ جائے گی اور کسی بیماری میں مبتلا ہو تو اشارہ ہے وہ زیادہ ہو جائے گی ورنہ اس کو پستیاں اور حوادثات پیش آئیں گے یا کوئی بادشاہ وحاکم اس کے خلاف کوئی کاروائی کرے گا۔
(۸) اور اگر دیکھا کہ ہوا درختوں سے ٹکرا رہی ہے، دیواروں کو گرا رہی ہے، لوگوں کو اُڑا رہی ہے یا جانوروں اور غلہ کو پٹخ رہی ہے تو یہ لوگوں میں کسی بڑی آفت کی نشانی ہے خواہ وہ طاعون ہو یا قتل وغارت ہو یا کوئی فتنہ یا تیغ زنی اور قید ہو۔
(۹) اور زہر آلود ہوائیں بخار والی بیماریوں پر دلالت کرتی ہیں اور
(۱۰) ہوا کے ساتھ بادل گرجنا ظالم طاقتور بادشاہ کی علامت ہے۔
(۱۱) اگر کسی کو ہوا نے ایک جگہ سے اُٹھا کر دوسری جگہ پہنچا دیا تو دلیل ہے وہ منصب پائے گا یا کوئی سفر کرے گا جس سے وہ واپس نہیں لوٹے گا۔
(۱۲) کسی خاص شہر یا لشکر پر ہوا کا چلنا اگر جنگ میں ہو تو ہلاک ہو ں گے۔
(۱۳) اور پرسکون، نرم اور صاف ہوا خیر وبرکت کی نشانی ہے اور تیز ہوا بادشاہ کا ظلم ہے۔
(۱۴) اور ہوا کے ساتھ غبار جنگ کی علامت ہے۔
(۱۵) اور ہوائیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارت ہیں۔
(۱۶) اور ہوا کے ساتھ اگر کوئی بھلائی کی علامت نہ ہو تو یہ برکت کے جانے کی نشانی ہے۔
(۱۷) اگر اس میں آواز ہوئی تو یہ عذاب اور شدت ہے۔
(۱۸) اگر کسی بادشاہ نے دیکھا کہ وہ جنگ کے لیے جا رہا ہے اور ہوا اس کے آگے آگے چل رہی ہے تو یہ دلیل ہے کہ وہ غالب ہو گا۔
(۱۹) اور اگر دیکھا کہ ہوا نے اس کا استقبال کیا تو دلیل ہے کہ وہ مغلوب ہو جائے گا۔
(۲۰) اور اگر دیکھا کہ کسی خاص جگہ پر تیز ہوا چل پڑی ہے تو دلیل ہے کہ وہاں کے باشندوں کو خوف یا کوئی اور مشقت ہوا کی تیزی کے بقدر آئے گا۔
(۲۱) اور اگر درختوں کو بھی اکھاڑ دے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس علاقہ کے باشندوں پر ناراض ہوگا، ان کوقتل کر دے گا اور ان کودر بدر کر دے گا۔
(۲۲) مشرقی ہوا رحمت ہے اور جنوبی ذات الجنب کی بیماری کی علامت ہے اور اگر دیکھا کہ سخت ہوا چلی تو یہ مصیبت ہے۔
(۲۳) اگر دیکھا کہ تیز ہوا نے کھجور کے درختوں کو اکھیڑ دیا تو تعبیر ہے کہ اس سرزمین کے لوگ بادشاہ کے ہاتھوں قتل ہوں گے۔
(۲۴) اور جنوبی ہوا وباء بیماری یا اس جگہ پر موت کی نشانی ہے، بعض نے کہا کہ یہ بارش اور رزق ہے۔
(۲۵) اور اگر ہوا آہستہ سے چلتی ہو تو یہ ایسی قوم کی موافقت پر دلالت کرتی ہے جن کی کوئی رائے اور حیثیت نہ ہو۔
(۲۶) اور اچھی ہوائیں اگر کسی معلوم جہت سے چلیں تو اچھی اخبار اور مہربانی پر دلالت کرتی ہیں۔
(۲۷) اور ہوا حاجات کے طلب کرنے اور پیغامات کے نافذ ہونے پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۲۸) مشرقی ہوا کامیابی اور پچھوا ہوا پیشمانی اور ذلت پر دلالت کرتی ہے۔
(۲۹) اور کبھی مشرقی ہوا غموں، پریشانیوں، بیماریوں کی شفاء اور اچھی خبروں پر دلالت کرتی ہے خصوصا جبکہ وہ بادِ صبا ہو۔
(۳۰) اور کبھی اچھی ہوائیں نفع مند سفروں پر بھی دلالت کرتی ہیں۔
(۳۱) اور اگر خواب میں سرخ ہوا دیکھی تو یہ والدین کی نافرمانی اور رزیلہ عادات پر دلالت کرتی ہے۔