خواب میں آنسو دیکھنے کی تعبیر

Khwab me aansu tears dekhne ki tabeer

(۱) ٹھنڈے آنسو خوشی اور گرم غم اور حزن کی علامت ہے۔

(۲) روئے بغیر آنسو چہرے پر آنا نسب میں داغ لگنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) خواب دیکھا کہ اس کی آنکھوں میں آنسو گھوم رہے ہیں تو وہ ایسا مالِ حلال جمع کرے گا جس کو ظاہر نہیں کرنا چاہتا مگر اس کا دشمن اس کو ظاہر کر دے گا وہ مال باقی رہے گا۔

(۴) اس آنسو کا چہرے پر بہہ جانا اس مال کو خرچ کر کے اس سے دل صاف کرنے کی دلیل ہے۔

(۵) کسی نے دیکھا کہ اس کی دائیں آنکھ کا آنسو بائیں آنکھ میں داخل ہوگیا ہے تو اس کا بیٹا اس کی بیٹی سے جماع کرے گا۔

(۲) جمائی کے وقت آنسو نکلنے کی تعبیر بلا سبب کم نقصان کی علامت ہے۔

( ۷) روشنی یا سورج یا آگ دیکھ کر آنسو آنا ان لوگوں کی طرف سے خسارے میں واقع ہونے کی دلیل ہے جن پر مذکورہ اشیاء دلالت کرتی ہیں۔

(۸) کبھی خواب میں آنسو بہہ جانا سفر، شدت، دوستوں سے ملاقات کے شوق اور یکسوئی کی علامت ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top