خواب میں دینار سونے کا سکہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me deenaar gold coin dekhne ki tabeer

دینار کی تعبیر خالص دین اور علم ہے۔

(۱) ایک دینار کی دلالت خوبصورت بچے پر ہوتی ہے اور کثیر کی دلالت خزانہ، حکمت، ولایت، ادائے شہادت پر ہوتی ہے، خواب میں ایک دینار کو ضائع کرنا بچے کی موت یا فرض نماز ترک کرنے کی دلیل ہے، دراہم ودنانیر اللہ تعالی کی رحمت، ابلیس کے تیر اور بنی آدم کی ضرورت ہے چنانچہ خواب میں کثیر دنا نیر ملنا، امانت اور صلوات کی علامت ہے۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اپنے گھر یا ٹھکانے کی طرف دینار منتقل کر رہا ہے تو متفرق دینار اور لوگوں کی متعین کردہ رقم تقسیم کی جائے گی۔

(۳) اپنے ہاتھ میں ایک دینار دیکھنا کسی انسان کو امین بنانا اور اس کا اس میں پورے اترنے کی دلیل ہے۔

(۴) کھوٹے دینار دینی کمزوری کی علامت ہے اور دینار کا زرد ہونا دین میں کمی اور جھوٹ کی علامت اور پھیلے ہوئے دینار مکر وہ قسم کے کلام سننے والے شخص پر دلالت کرتا ہے اور دینار کی دلالت کبھی کلام پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اس کی تعبیر صدموں اور غموں سے بھی کی جاتی ہے۔

(۵) گنتی میں پانچ دینار پانچوں وقت کی نمازوں پر دلالت کرتے ہیں چنانچہ ایک دینا رضائع کرنا ایک وقت کی نماز ترک کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۶) خواب میں دینار کو نگل لینا امانت میں خیانت کرنے پر دلالت کرتا ہے، امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ دنانیر کی تعبیر کتاب سے کی جاتی ہے اور کم مال والوں کے لئے دنانیر خیر کے قریب ہونے کی علامت ہے اور کبھی دینار کی تعبیر دوزخی آدمی سے کی جاتی ہے یا ایسا شخص جو کسی ایک کے ساتھ برقرار نہیں رہ سکتا ہے اور کبھی دینار کی دلالت محبوب پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرنے پر ہوتی ہے اور کبھی خوش کن خبروں پر ہوتی ہے اور کبھی دنانیر کی دلالت علوم، ایمان، ہدایت اور بادشاہ کی خدمت پر ہوتی ہے۔

(۷) معروف جفت عدد کے دنا نیر مثلا سو ۱۰۰ وغیرہ علم اور خاص کر اپنے ہاتھ سے کمائے ہوئے رزق پر دلالت کرتا ہے، خواب میں کسی دینار کا اس کے ہاتھ سے ضائع ہو نا غم وتکلیف کے دور ہونے کی علامت ہوتا ہے۔

(۸) خواب میں دنانیر لینا امانت کا بوجھ گلے میں ڈال دینے کی طرف اشارہ ہے اور ایک سے چار عدد تک کے دنانیر کی تعبیر اچھی ہے اور بعض علماء کی رائے ہے کہ دنانیر کی دلالت عورتوں کی طرف سے ہونے والی باتوں پر بھی ہوتی ہے اور کثرتِ دینار جھگڑے سے حاصل شدہ مال کی علامت ہے۔

(۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کو معروف قسم کے دنانیر ملے ہیں تو بقدرِ دنانیر غم پہنچے گا اور مجہول قسم کے دینار ملنا جن کی تعداد معلوم نہ ہوسخت غم پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) خواب دیکھا کہ کسی نے اس کو دینار دیا تو یہ کسی مظلومیت کی دلیل ہے۔

(۱۱) جو صاحبِ خواب کا کسی اور شخص کو دینا یا کسی شخص کے پاس ٹوٹے ہوئے دینار دیکھنا شدید لڑائی کی دلیل ہے۔

(۱۲) اگر دینار کوزمین پر پڑا ہوا دیکھا تو شدید جنگ اور کسی سے جھگڑے کی دلیل ہے۔

(۱۳) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کو منقش دینار ملے ہیں تو بعض اہل وعیال اس کے معاملے کا اہتمام کریں گے اور ان کی طرف سے اس کو تکلیف پہنچے گی۔

(۱۴) خواب میں میت کی طرف سے دینار ملنا ظلم سے محفوظ رہنے کی علامت ہے، کسی نے دیکھا کہ میت اس کو دینار دینا چاہتی ہے اور وہ اس سے نہیں لے رہا ہے تو وہ کسی کے ساتھ ظلم کرے گا یا اس کے ساتھ ظلم کا معاملہ کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top