خواب میں دنیا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me dunya world dekhne ki tabeer

دنیا کی تعبیر عورت ہے جیسا کہ عورت کی تعبیر دنیا سے کی جاتی ہے۔

(۱) خواب میں ترکِ دنیا طلاقِ زوجہ پر دلیل ہے۔

(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ سوائے اس کے تمام عالم ہلاک ہو گیا ہے تو صاحبِ خواب نا بینا ہوگا۔

(۳) خواب میں دنیا کا اس کے لئے ہموار ہونا اور اس کا حصول آسان ہونا محتاجی اور ہلاکت کی نشانی ہے، کبھی دنیا دیکھنے کی تعبیر مندرجہ ذیل چیزیں بھی ہو سکتی ہیں لہو ولعب، دھو کہ، سازش، محنت ومشقت، تھکاوٹ، آپس کی رنجیدگی، عہد شکنی وغیرہ، کبھی اس کی دلالت زوجہ، مال اور ولد پر بھی ہوتی ہے، کبھی اس کی دلالت کھیتی باڑی اور اس سے حاصل شدہ فوائد یا چو پائے اور ان سے حاصل شدہ منافع پر بھی ہوتی ہے  اور کبھی اس کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے مسافر کے لئے اترنے کا مقام، ویران جگہ، کمینی عورت، امرض، دائمی درد، نقصان میں پڑنا، تنگ زندگی، ذلت وہلکا پن، حکومت سے معزولی، حکمرانی ملنا، راہِ راست، سرکشی، نصرت، محبوب، دوزخی آدمی وغیرہ۔

(۴) چنانچہ اچھی صورت میں دنیا کے ظہور کی مندرجہ بالا تعبیرات میں سے کوئی ایک ہوگی۔

(۵) دنیا کا قبیح صورت میں ظاہر ہونا صاحبِ خواب کے لئے عنایتِ الہی کی دلیل ہے۔

(۶) خواب میں دنیا سے منہ موڑنا دنیا میں زہد کی زندگی اختیار کرنے کی دلیل ہے اور اس سے معانقہ کرنا یا اس سے مجامعت کرنا اپنے مقصد کو پانے کی علامت ہے۔

(۷) خواب میں دنیا کو طلب کرنا اور دنیا کا اس سے بھاگنا یا اس کو روکنا فتنے میں واقع ہونے اور حصولِ دنیا میں مشقت کی طرف اشارہ ہے اور کبھی اس کی دلالت قرآن کریم پر بھی ہوتی ہے اس لئے کہ قرآن کریم دنیا کے کے لیے بدر کی مانند ہے۔

خواب میں دنیا سے بے رغبتی دیکھنے کی تعبیر

(۱) خواب میں یہ لوگوں کے ہاں محبوب ہونا ہے کیونکہ حدیث میں ہے  ( ازہد فیما ایدی الناس یحبک الناس ) (جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے رغبتی اختیار کر لوگ تجھے دوست رکھیں گے)۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top