خواب میں ابرو یا بھویں دیکھنے کی تعبیر

khwab me abru eyebrow dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں آنکھ اور ابرو کو خوبصورت دیکھنا دینی ودنیوی وجاہت اور حسن وخوبصورتی کی دلیل ہے۔

(۲) اگر آنکھ اور ابرو کو اچھی حالت میں دیکھے تو اس کی حالت بھی اچھی ہوگی۔

(۳) اگر آنکھ وابرو کو بری حالت میں دیکھے تو اس کی حالت بھی بری ہو گی۔

(۴) اگر کسی نے اپنی ابروؤں کو گنجان بال اور سیاہ دیکھا تو اس کی اچھائی اور نیک اعمال کی جانب اشارہ ہے، کیونکہ عورتیں حصولِ زینت کے لئے اپنی ابرؤں کو سیاہ کرتی ہیں۔

(۵) ابرو والدین، دو بیٹوں، دوشریکوں، میاں بیوی، دو نائب یا دو دربانوں پر بھی دلالت کرتی ہیں۔

(۲) اگر دیکھے کہ ابروئیں آپس میں ملی ہوئی ہیں تو ان میں الفت ومحبت پر دلالت ہے۔

(۷) اگر ابروئیں جدا جدا ہیں تو یہ ان میں عداوت اور دشمنی پر دلیل ہے۔

(۸) اگر خواب میں دیکھے کہ کسی کی ابروئیں کالی اور گنجان بال ہیں کہ دیکھنے سے بری معلوم نہیں ہوتیں تو یہ اس کی اچھی حالت کی دلیل ہے۔

(۹) اگر ابروئیں سفید، کم بالوں والی یا آنکھوں پر گری ہوئی ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے بیٹے، شریک، بیوی، نائب یا مالک کا رویہ تبدیل ہوگا۔

(۱۰) اگر خود کو اس حالت میں دیکھے تو درازئ عمر کی دلیل ہے، ابروئیں دینی مرتبہ کی عکاس ہوتی ہیں۔

(۱۱) اگر انہیں اچھی حالت میں دیکھے تو دینی مرتبہ قائم رہے گا وگر نہ زوال پذیر ہوگا، کبھی ابرو سے حفاظت کرنے والے افراد کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے، جیسے دربان، والی، وصی اور خاوند وغیرہ۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top