فہرست
Khwab me socks dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں جراب دیکھنا راز کی حفاظت کرنے والے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) بعض علماء کا کہنا ہے کہ جراب کی تعبیر خازنِ اموال اور چیزوں کے محافظ ہیں۔
(۳) اور کبھی جراب دیکھنا سفر او را یسے ولد پر جس کو کندھے پر اٹھایا جاتا ہے دلالت کرتا ہے۔
اس کی تعبیر مال اور بچاؤ سے بھی کی جاتی ہے۔
(۴) خواب میں خود کو جراب پہنے ہوئے دیکھنا مال کو بچانے کی دلیل ہے اور صاحبِ خواب کی والدہ اگر زندہ ہے تو اس کی تعبیر اس کے ساتھ ہجرت کرنے سے کی جاتی ہے۔
(۵) اگر اس کی والدہ زندہ نہیں ہے تو یہ اپنے والد کی نفی کرنے کی علامت ہے۔
(۶) خواب میں اچھی بو والی نئی جراب دیکھنا ساتھی کا زکوۃ کی ادائیگی کے ذریعے اس کے مال کی حفاظت کرنے کی دلیل ہے اور اس کی اچھی شہرت ہو گی۔
(۷) پرانی جراب دیکھنا عدمِ ادئیگی زکوۃ کی وجہ سے مال کی ہلاکت کے دہانے پر پہنچنے کی علامت ہے۔
(۸) بدبودار جراب دیکھنا بری شہرت کی دلیل ہے۔
(۹) جراب کی تعبیر خادم، عورت اور باندی بھی ہوتی ہے۔
خواب میں موزہ دیکھنے کی تعبیر
Khwab me mozah socks dekhne ki tabeer
(۱) اس کی دلالت خادم، مال اور نا پسندیدہ امور سے بچاؤ پر ہوتی ہے۔
(۲) موزے کے ساتھ اسلحہ بھی ساتھ ہونا دشمنوں سے محفوظ رہنے کی دلیل ہے ۔
(۳) خواب میں دو موزے پہننا سمندر میں سفر کرنے یا کسی سواری پر بیٹھ کر سفر کرنے کی علامت ہے۔
(۴) تنگ موزہ پہننا غم، تنگی اور کسی مرض میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۵) کبھی تنگ موزہ پاؤں میں بیڑی ڈالنے کی علامت ہوتا ہے۔
(۶) خواب میں تنگ موزے کو اتار پھینکنا غم اور تنگی سے دور ہونے کی علامت ہے۔
(۷) خواب میں موزہ پہننا رزق اور عزت میں اضافہ ہونے کی علامت ہے۔
(۸) سردی کی آمد کے موسم میں خواب میں موزہ دیکھنا خیر کی دلیل ہے اور سردی جانے کے موسم میں یا موسم گرما میں موزہ دیکھنا دلیلِ غم ہے۔
(۹) خواب میں موزے کا کنواں کے اندر گر جانا یا جل جانا بیوی کے مرنے پر دلیل ہے۔
(۱۰) نئے موزے اسلحہ کے بغیر دیکھنا طویل غم کا اشارہ دیتا ہے۔
(۱۱) نئے تنگ موزے نئے طلب کئے جانے والے دینی کام پر دلالت کرتے ہیں۔
(۱۲) کشادہ موزہ مال کی وجہ سے تکلیف پہنچنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۳) پرانے موزے کمزور حفاظت کی علامت ہے۔
(۱۴) موزے سفر کے سبب حاصل ہونے والے یا کسی گونگے کی طرف سے ملنے والے عجمی مال کی علامت ہیں۔
(۱۵) خواب میں موزے پہنے بغیر صرف دیکھنا اقوامِ عجم کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے۔
(۱۶) خواب میں موزے کا ضائع ہونا کبھی رتبہ کے زائل ہونے اور کبھی دین اور غم سے چھٹکارے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۷) ہر قسم کے موزے پہننا کبھی سفر کرنے پر اور کبھی باکرہ عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے اور خواب میں موزے کا نیچے سے پھٹا ہوا ہونا شادی شدہ عورت کے ساتھ نکاح کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۸) خواب میں موزے کا ضائع ہونا یا کنویں میں گرنا بیوی کو طلاق دینے پر دلالت کرتا ہے اور موزے کو فروخت کرنا، بیوی کے مرنے کی دلیل ہے۔
(۱۹) دونوں موزوں کا چوری ہو جانا دو غموں میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۰) خواب میں موزوں پر بھیڑیا یا لومڑی کا حملہ کرنا اشارہ ہے کہ کوئی دو فاسق اس کی بیوی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
(۲۱) جوتا نما موزہ پہننا بیوی کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے۔
(۲۲) نیچے پیوند لگا ہوا موزہ پہننا ایسی عورت کے ساتھ نکاح کرنے کی علامت ہے جس کے ساتھ بچہ بھی ہو۔
(۲۳) پرانے موزے کا ضائع ہونا قرض اور غم کے دور ہونے کی دلیل ہے۔
(۲۴) موزے کی دلالت صاحبِ خواب کی بچوں والی بیوی یا چوپائے پر ہوتی ہے چنانچہ اس میں تغیر وتبدل بیوی وغیرہ کے اندر تغیر وتبدل کی دلیل ہے۔
(۲۵) کبھی ایک موزہ کا چلا جانا نصف مال ہاتھ سے نکلنے پر دلالت کرتا ہے اور دونوں موزوں کا چلا جانا کل مال کے ختم ہونے کی علامت ہے۔
(۲۶) خواب دیکھا کہ اپنے پیر کوموزے میں داخل کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی عورت سے نکاح کرے گا۔
(۲۷) بعض علماءِ تعبیر کی رائے ہے کہ پرانے موزے قید اور قرض کی علامت ہوتے ہیں۔
(۲۸) بعض دفعہ موزے ملنا آخرت کو چھوڑ کر دنیا میں مشغول ہونے پر یا فرائض کو چھوڑ کر نوافل کی طرف متوجہ ہونے پر یا کثیر عیش کو چھوڑ کر کم عیشی کی طرف آنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲۹) اونٹ کے کُھر کی دلالت قوت اور اسفار پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت کسی رئیس کے آس پاس گھومنے یا درد میں مبتلا ہونے یا معاملات کے لئے پیش بندی کرنے پر ہوتی ہے۔
خواب میں موزہ نما جوتا دیکھنے کی تعبیر
(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے یہ پہنا ہے تو اگر وہ والی ہو تو اس کو کسی اور شہر پر بھی ولایت حاصل ہو گی۔
(۲) اگر والی کے علاوہ کوئی اور پہنے تو وہ کسی مالدار عورت سے شادی کرے گا جس کا کوئی دوست یا قریبی نہ ہو گا۔