Khwab me bhus chaff dekhne ki tabeer
خواب میں بھس یا بھوسہ دیکھنے کی تعبیر مالِ کثیر اور خوشحالی ہے۔
حکایت: ایک مرتبہ حضرت امام ابنِ سیرین نے بھس کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ جو شخص خواب میں بھُس دیکھے تو اس کو چاہیے اپنے بٹوے کی حفاظت کرے یعنی اس کی تعبیر مال ہے اور اس کا اثر اس کی زندگی پر ظاہر ہو گا۔
(۱) کسی نے اپنے پاس بھس رکھا ہوا دیکھا تو دلیل ہے کہ رزق پائے گا، کسی نے خواب میں خود کو بھس کھاتے ہوئے دیکھا تو دلیل اس کی قیمت میں سے کھائے گا یا وہ شدت وقحط میں مبتلا ہو گا۔
(۲) کسی نے دیکھا کہ وہ بھس کو کسی نامناسب جگہ میں رکھ رہا ہے مثلاً صندوق، خزانہ وغیرہ میں تو یہ قحط سالی اور ایسے جانور کے مرنے کی علامت ہے جس سے اس کو خوراک ملتی ہے۔
(۳) بھس کی تعبیر صدقات کے اموال سے بھی کی جاتی ہے کہ اس لئے کہ یہ فضلاتِ اموال میں سے ہے۔
(۴) بھس کی کثرت کثرتِ نباتات پر دلالت کرتی ہے۔
(۶) بھس کی تعبیر فصل مزروعہ سے بھی کی جاتی ہے۔