Khwab men Sahaba Karam Rz ko Dekhne ki Tabeer
(1) ان کو اچھی حالت میں دیکھنا عقیدہ کے درست ہونے اور ان کے طریقوں پر چلنے پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی ان کی رویت فوج کے حرکت میں آنے اور فوجی دستہ روانہ کرنے پر دلالت کرتی ہے۔ اور کبھی علم اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے عام ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
کبھی صحابہ کو دیکھنا آپس میں الفت و محبت بھائی چارہ ایک دوسرے کی مدد دشمنی سے سلامتی دل سے کھوٹ کے ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ حضرات صحابہ کرام ان ہی صفات سے متصف تھے۔ اگر صاحب خواب فقیر ہو تو مالدار ہو گا اس لیے کہ حضرات صحابہ نے فتوحات اور غنائم حاصل کئے تھے۔ اگر مالدار ہو تو آخرت کو دنیا پر ترجیح دے گا اور اپنی جان و مال کو اللہ کی رضا مندی میں صرف کرے گا ۔
(۲) خواب میں اگر کسی کی طرف حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم متوجہ ہوں تو مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کی دلیل ہے۔
(۳) اور صحابہ رضی اللہ عنہم کا ’خواب میں کسی سے اعراض کرنا یا صاحب خواب کو گالی دینا‘ مشاجرات صحابہ میں کلام کرنے اور ان کے ساتھ بغض رکھنے کی طرف اشارہ ہے ۔اور ان کی رؤیت تو بہ کرنے اور برائی کے ختم ہونے اور غیر اللہ کو دل سے نکالنے کی بشارت ہے۔ اور ان کی رویت حضرات صحابہ کی صفات سے متصف ہونے اور ان کے طریقوں پر چلنے پر دلالت کرتی ہے
(۴) کسی خاص صحابی کو دیکھنا اس صحابی کے زمانے میں جو فتنہ و آزمائش آئے تھے اس میں مبتلا ہونے کی علامت ہے ۔
(۵) کسی نے خواب دیکھا کہ گویا اس کا حشر حضرت صحابہ کے ساتھ ہوا تو دلیل ہے وہ دین میں استقامت کا طالب ہے کبھی کسی خاص صحابی کو دیکھنا ان کے نام کے اشتقاق کے اعتبار سے تعبیر ہو گی مثلا سعد سعید وغیرہ جن کا معنی نیک بختی ہے تو صاحب خواب بھی نیک ہوگا ۔
(۲) صحابہ کو زندہ دیکھنا دینی پختگی کی بشارت ہے اور دلیل ہے صاحب خواب عزت و شرف پائے گا، اپنے معاملے پر مکمل حاوی ہوگا۔
(۷) خود کو صحابہ میں سے کسی ایک کی طرح ہوتا دیکھنا آزمائش میں مبتلا ہونے کے بعد کامیاب ہونے کی دلیل ہے۔ خواب میں بار بار صحابہ کی زیارت کرنا تنگیٔ معیشت کی علامت ہے۔
(۸) انصار صحابہ یا ان کی اولاد کو دیکھنا تو بہ و مغفرت اور حضرات مہاجرین کو دیکھنا حسنِ یقین، یقین باللہ، دنیا کو چھوڑنے اور قول و عمل میں سچائی اختیار کرنے کی دلیل ہے۔