Khwab men Hazrat Ishaq AS ko Dekhne ki Tabeer
(1) خواب میں اسحق علیہ السلام کی زیارت غم و تکلیف کی علامت ہے۔ لیکن اگر اس کا بیٹا ہے تو اس کو عاق کر نے، پھر اس کے مطیع ہونے کی دلیل ہے ۔
(۲) کبھی ان کا دیدار کرنا بشارت اور خوف سے مامون ہونے کی دلیل ہوتی ہے ۔
(۳) بعض علماء ِتعبیر نے کہا ہے کہ اسحق علیہ السلام کو دیکھنے کی تعبیر رشتہ داروں کی طرف سے تکلیف پہنچنے اور پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس تکلیف کے رفع ہونے سے کی جاتی ہے۔
(۴) اگر کسی نے حضرت اسحق علیہ السلام کی زیارت ان کے حسن جمال اور انتہائی اچھی حالت میں کی تو اس کی تعبیر یہ ہے رزق، عزت اور شرف و بشارت کی دولت سے مالا مال ہو گا اور اس کی نسل سے بہت سے بادشاہ، سردار اور صالح لوگ پیدا ہوں گے۔ اور اگر ان کی زیارت اچھی حالت میں نہیں کی تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کی بینائی ختم ہو جائیگی ۔
(۵) کبھی ان کی رؤیت کی تعبیر غم سے خوشی کی طرف، تنگی سے وسعت کی طرف، معصیت سے طاعت کی طرف اور نافرمانی سے فرمانبرداری کی طرف رجوع سے کی جاتی ہے۔
(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی شکل و صورت حضرت اسحق علیہ السلام جیسی ہوگئی یا ان کا لباس پہن لیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب موت کے دہانے میں پہنچ جائے گا اور اس سے نجات ملے گی۔