خواب میں قتل کرنا یا جان سے مارنا

khwab mein qatal karna jaan se marna

(۱) خواب میں قتل کرنا بیداری میں گناہ کے مرتکب ہونے کی دلیل ہے۔

(۲) خواب میں خود کشی کرنا بھی تو بہ کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۳) خواب میں کسی انسان کو قتل کرنا بیداری میں بہت بڑا گناہ کرنے کی دلیل ہے، جیسا کہ خواب میں بڑے گناہ کا مرتکب ہونا بیداری میں کسی کو قتل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) خواب دیکھا کہ اس کو قتل کر دیا گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ طویل عمر پائے گا اور قبائل کی طرف سے خیرِ کثیر اس کو حاصل ہو گی۔

(۵) خواب دیکھا کہ اس نے کسی انسان کو بغیر ذبح کے قتل کیا تو دلیل ہے کہ مقتول کو خیر نصیب ہو گی اور ذبح کرنا ظلم کی دلیل ہے اور کبھی کسی کوقتل کرنا غم سے نجات پانے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ چنانچہ فرمانِ باری  تعالی ہے: (وقتلت نفسا فنجیناک من الغم) ”تو نے ایک جان کو قتل کیا پھر ہم نے غم سے تجھ کو نجات دی“ اور کبھی خواب میں خود کشی کرنا بیداری میں خیر دیکھنے کی علامت ہوتا ہے۔

(۶) کسی غلام نے خواب دیکھا کہ اس کے آقا نے اس کو مار ڈالا تو دلیل ہے کہ وہ اس کو آزاد کرے گا۔

(۷) کسی نے دیکھا کہ وہ قتل ہوا مگر  اپنے قاتل کو نہیں پہچان رہا تو دلیل ہے کہ شریعت کے معاملے میں سست ہے اور اہمال سے کام کر رہا ہے۔

(۸) اگر اپنے قاتل کو پہچان لیا تو دلیل ہے کہ اپنے دشمن پر غلبہ پائے گا۔

(۹) خواب دیکھا کہ اس نے کسی انسان کو مار ڈالا اور اس کی رگوں سے خون پھوٹ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ مقتول قاتل کی زبان سے ناپسندیدہ کلام سنے گا اور بعض نے کہا ہے کہ مقتول کو قاتل کی طرف سے کوئی بھلائی نصیب ہو گی۔

(۱۰) خواب میں کسی کے قتل کا اقرار کرنا ولایت پانے کی نشانی ہے، چنانچہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (قال رب انی قتلت منہم نفسا) ”اے میرے رب میں نے ان میں کا ایک نفس مار ڈالا ہے“ کہ حضرت موسی علیہ السلام نے اپنے اس اقرار کے بعد ولایت پائی، بعض علماءِ تعبیر نے کہا ہے کہ خواب میں قتل ہونا نماز کو ترک کرنے اور اس کے انکار کی علامت ہے۔

(۱۱) خواب میں اپنے بچے کو قتل کرنا بیداری میں رزق ملنے کی دلیل ہے۔

(۱۲) خواب دیکھا کہ اس نے دو سو افراد کو مار ڈالا تو تعبیر ہے کہ اس کے دو سو درہم قرض میں سے ادا ہوں گے اور اس کا غم دور ہو گا۔

(۱۳) خواب میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں مارا جانا تجارت سے منافع کمانے اور وعدوں کو پورا کرنے کی دلیل ہے، کبھی اس کی دلالت صاحبِ خواب کے مطعون ہو کر غرق ہونے کی صورت میں یا دردِ شکم میں مر جانے پر ہوتی ہے اور کبھی مارا جانا ظاہر نعمت اور طویل دنیا ملنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

خواب میں دھوکہ سے مار ڈالنا

Khwab me dhoke se maar dalna

خواب میں دھوکہ سے مار ڈالنا بیداری میں قتلِ دشمن پر دلالت کرتا ہے، جبکہ بسا اوقات ہلاک کرنے والی ٹڈیوں یا فساد پیدا کرنے والی آگ یا غرق کرنے والے سیلاب پر بھی دلالت کرتا ہے یا اس سے دنیا کے احوال میں تبدیلی مراد ہوتی ہے، اگر ان مذکورہ تعبیرات میں سے کوئی تعبیر نہ ہو تو صاحبِ خواب ایسے ہی قتل ہو گا جیسے کہ دشمن نے اسے اپنی تلوار کے ساتھ قتل کیا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top