خواب میں کوئی چیز بند کرنا

Khwab mein koi cheez band karna

(۱) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے نیا دروازہ بند کیا ہے اگر وہ کنوار ہ ہے تو نیک عورت کے ساتھ شادی کرے گا اور اگر شادی شدہ ہے تو اس کی بیوی اس سے جدا ہو جائے گی۔

(۲) شب میں اگر تالا ایک دروازے میں ہو یا اس کے علاوہ کسی چیز میں ہو تو اس میں اشارہ ہے کہ وہ چیز صاحبِ خواب کے لئے باقی رہے گی۔

(۳) اگر کسی نے خود کو خواب میں تالا بند کرتے ہوئے دیکھا تو اس میں دلالت ہے کہ وہ کسی عورت سے شادی کرے گا۔

(۴) خواب میں تالا ایسی فتح پر بھی دلالت کرتا ہے جس میں منکر ہو۔

(۵) اگر کوئی خواب میں اپنا دروازہ بند دیکھے تو اس میں اشارہ ہے کہ وہ دنیا کی حفاظت کی طرف لوٹ جائے گا۔

(۶) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنے گھر کا دروازہ بند کرنا چاہتا ہے لیکن بند نہیں کر پاتا تو وہ ایسے کام سے باز رہے گا جس سے وہ عاجز ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top