Khwab mein kitab book dekhna
(1) خواب میں کتاب دیکھنا قوت ہے۔
(۲) اگر کسی نے اپنے ہاتھ میں کتاب دیکھی تو اس کو قوت اور طاقت ملے گی۔
(۳) کھلی ہوئی کتاب دیکھنا مشہور خبر ہے، اگر بند کتاب ہے تو خفیہ خبر ہے، اگر وہ کتاب کسی بچہ کے ہاتھ میں ہے تو وہ بشارت ہے، کسی لونڈی کے ہاتھ میں دیکھنا خوشخبری ہے، کسی عورت کے ہاتھ میں کتاب دیکھے تو اس کا معاملہ حل ہو گا۔
(۴) اگر وہ کتاب کھلی ہوئی ہے اور اس عورت نے نقاب لیا ہوا ہے تو وہ خبر ڈراؤنی اور مشہور ہے، اگر وہ عورت خوبصورت اور خوشبو لگائی ہوئی ہے تو ایک اچھی خبر کی دلیل ہے اور اچھی شہرت کی علامت ہے۔
(۵) اگر کسی نے اپنے ہاتھ میں لپٹی ہوئی کتاب دیکھی تو یہ اس کے مرنے کی دلیل ہے۔
(6) اپنے سامنے کھلی کتاب دیکھنا قابلِ رشک ہو نے، طاقت اور نعمت ملنے کی دلیل ہے۔
(۷) کسی بادشاہ نے خواب دیکھا کہ اس نے ایک سر بمہر کتاب (یا خط) کسی انسان کو دیا اور اس نے اس کو واپس کر دیا تو اس کی بھیجی ہوئی فوج کو شکست ہو گی۔
(۸) یہی خواب کوئی تاجر دیکھے تو اپنی تجارت میں خسارہ اٹھائے گا۔
(۹) اگر کسی کو پیغامِ نکاح دیا ہے تو اس میں کامیابی نہیں ہو گی۔
(۱۰) خواب میں اپنے دائیں ہاتھ میں کتاب دیکھنا کسی کے ساتھ مخاصمت کرنے یا اس کے بارے میں شک میں مبتلا کے لئے وضاحت کی دلیل ہے۔
(11) تنگ دست اور غمزدہ کے لئے کشادہ دستی اور غم دور ہونے کی بشارت ہے۔
(۱۲) اپنے وطن سے غائب شخص کے لئے خوش وخرم اپنے وطن کی طرف لوٹنے کی علامت ہے۔
(۱۳) بائیں ہاتھ میں کتاب دیکھنا اپنے کئے پر نادم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۴) دائیں ہاتھ میں کتاب ہونا خوشحال سال کی علامت ہے۔
(۱۵) اگر کتاب کسی شخص نے اس سے اپنے دائیں ہاتھ میں لی ہے تو یہ شخص اس سے یا اس کی وجہ سے کوئی قیمتی ترین چیز لے گا۔
(۱۶) کسی کافر نے خواب دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں قرآن یا کوئی عربی کتاب ہے تو دلیل ہے کہ وہ ذلیل ہو گا اور غم وحزن میں مبتلا ہو گا یا شدت وتکلیف کا شکار ہو گا۔
(۱۷) خواب میں کتاب پھاڑناغم کے ختم ہونے، فتنے اور شرور کے دفع ہونے یا بھلائی ملنے پر دلالت کرتا ہے، اسی طرح کسی مسلمان کا اپنے ہاتھ میں فارسی کتاب دیکھنا ذلت ومشقت میں پڑنے سے معتبر ہے۔
(۱۸) خواب میں سر بمہر خط ملنا بادشاہ کے اطاعت گزار ہونے کی دلیل ہے اور بعض اہلِ تعبیر کے نزد یک خیر ملنے یا ایسی عظیم ریاست ملنے کی بشارت ہے جس میں قریب وبعید سبب مطیع ہوں۔
(۱۹) اگر کسی عورت کو خطبہ نکاح دینے کے بعد یہ خواب دیکھے تو مہر زد ہونا اس کے ساتھ نکاح کے یقینی ہونے کی دلیل ہے۔
(۲۰) خواب دیکھا کہ اس پر آسمان سے کتاب نازل ہوئی اور وہ اس کو سمجھ رہا ہے تو اگر اس میں خیر کی باتیں ہیں تو خیر اور اگر شر کی باتیں ہیں تو شر کی علامت ہے اور کبھی کتاب کی دلالت ہم نشین پر بھی ہوتی ہے اور کبھی کتاب کی دلالت بیماری سے ٹھیک ہونے پر ہوتی ہے۔
(۲۱) ایسی مجلد کتاب دیکھنا جس کی مندرجات کو سمجھا نہیں جا رہا ہے اپنے پیشے میں خیانت کرنے کی دلیل ہے اور بیع مجہول کی علامت ہے۔
(صاحبِ کتاب ایک واقعہ نقل کرتے ہیں، فرماتے ہیں ) ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ میں نے خواب میں تمہیں دیکھا کہ تم بہت ساری کتابیں اٹھا کر میرے گھر میں آئے اور ان کو میرے پاس چھوڑ کر کہا کہ ان کو لے لو تو میں نے اس کی تعبیر بتاتے ہوئے کہا کہ مجھ جیسے شخص کی طرف سے مختلف خبریں تمہیں ملیں گی، چنانچہ اس نے کہا بالکل صحیح ہے رات ایسا ہی ہوا ہے۔
خواب میں کتب فروش دیکھنا
Khwab mein kutub farosh dekhna
خواب میں اسے دیکھنا مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتا ہے، غموں کے دور ہونے، مشکلات کے حل ہونے، عجیب وغریب خبر پر مطلع ہونے اور غیر شادی شدہ کے لئے نکاح کرنے، فاسق کے لئے تو بہ کرنے اور کافر کے اسلام قبول کرنے وغیرہ پر۔