خواب میں حوضِ کوثر دیکھنا

Khwab mein hauz kausar dekhna

(۱) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ حوضِ کوثر سے سیراب ہو رہا ہے تو وہ عالم باعمل ہو گا اور اس کو صحیح یقین حاصل ہو گا اور نبی ﷺ کی سچی اتباع کرنے والا ہو گا، اگر کافر ہے تو وہ مسلمان ہو گا اگر گناہگار ہے تو وہ گنا ہوں سے تائب ہو گا اور اگر بدعتی ہے تو سنت کی طرف لوٹے گا یا دلیل ہے کہ فاجرہ بیوی سے خلاصی ہو گی اور نیک بیوی ملے گی اور کسبِ حرام سے کسبِ حلال کی طرف لوٹ جائے گا۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ آبِ کوثر پی رہا ہے تو اس کو ریاست ملے گی اور کامیاب ہو گا اور دشمن پر فتح یاب ہو گا، دلیل اللہ تعالی کا فرمان ہے: (انا اعطیناک الکوثر) ”ہم نے آپ کو کوثر عطا کیا“۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top