خواب میں زنا کرنے کی تعبیر

khwab me zina karne dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں زنا کرنا خیانت ہے، اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زنا کیا تو اس نے خیانت کی ہو گی، زانیہ غیر معروف عورت کی تعبیر بہتر ہے معروف عورت کی تعبیر سے، زنا چوری سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے کیونکہ بدکاری کرنے والا بھی چور کی طرح چھپتا ہے۔

(۲) اگر کسی نے دیکھا کہ کوئی زانیہ اس کو فعلِ بد پر ابھار رہی ہے تو وہ حرام مال پائے گا۔

(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے نوجوان خوبصورت عورت سے زنا کیا ہے تو اپنا مال کسی محفوظ مقام پر رکھے گا۔

(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زنا کیا اور اس پر حد قائم کی گئی اور وہ بادشاہ ہوا تو اس کی بادشاہت مضبوط ہو گی۔

(۵) اور اگر دیکھنے والا ولایت کا حقدار ہو تو والی بنایا جائے گا۔ خلعت سے نوازا جائے گا، ایسے ہی ملک اور نام کمائے گا۔

(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے کسی جانے پہچانے شخص کی بیوی سے زنا کیا تو وہ اس سے کچھ مال لینا چاہتا ہو گا۔

(۷) اگر کسی نے خواب میں آیت ”اَلزَّانِیَۃُ وَالزَّانِی“ پڑھی تو وہ زانی ہو گا، ایسے ہی اگر عورت اس کو پڑھے تو وہ بھی زانیہ ہو گی۔

(۸) اگر کسی نے خواب میں کسی زانیہ عورت سے لین دین کیا تو یہ دنیا اور اس کے طالب ہوں گے۔

(۹) اگر دنیا طلب کرنے والے دین، علم اور اچھی شہرت کے حامل ہوں اور انہوں نے دیکھا کہ وہ اپنا اختلاف زانیہ کے پاس لے کر جا رہے ہیں جس سے وہ کچھ فائدہ بھی حاصل کرتے ہیں تو وہ کسی علمی بات میں اختلاف کر کے کسی عالم کے پاس جائیں گے اور اس سے اتنا ہی فائدہ حاصل کر سکیں گے جتنا کہ اس زانیہ عورت سے کیا۔

(۱۰) اگر کسی نے مرد کو کسی عورت کے ساتھ دیکھا تو وہ مرد اس عورت کے خاوند سے مال چاہتا ہو گا۔

(۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زنا کیا تو یہ حج کی علامت ہے۔

(۱۲) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے نوجوان لڑکی سے بدکاری کی تو وہ دنیا، مال ایسی جگہ پر رکھے گا جو کہ پوشیدہ ہو گی۔

(۱۳) اور اگر خواب میں اس پر حد قائم کی گئی اور وہ صاحبِ علم ہو تو اس کا خواب علمی استفادہ اور تفقہ فی الدین پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۴) اگر صاحبِ خواب بادشاہ ہو تو دلیل ہے اپنی بادشاہت میں مضبوط ہو گا، اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے زانیہ سے زنا کیا ہے تو وہ بُرائی اور فتنہ پائے گا۔

(۱۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی زنا کی جگہ میں داخل ہوا اور وہاں سے نکل نہیں سکتا تو وہ جلد مرے گا۔

(۱۷) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی اور کی عورت کے ساتھ شب باشی کر رہا ہے اور اس عورت کا خاوند ساتھ ہے اور کچھ کہہ نہیں رہا تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ اس کو گھر کے معاملہ میں وکیل بنائے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top