خواب میں زنجیر دیکھنے کی تعبیر

khwab me zanjeer chain dekhna

(۱) خواب میں اس کو دیکھنا لمبی عمر والی عورت پر دلالت کرتا ہے جو ہمیشہ حلال مال کی مالک ہو اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے ڈرانے اور دھمکانے پر اور زنجیر کو خواب میں ہاتھ یا گردن میں دیکھنا گناہ کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اور جس نے اپنی گردن میں زنجیر دیکھی تو دلیل ہے کہ وہ کسی برے اخلاق والی عورت سے شادی کرے گا اور زنجیر دلالت کرتی ہے کاموں کے پورا ہونے پر۔

(۳) اور جس نے دیکھا کہ وہ کسی زنجیر سے بندھا ہوا ہے تو اُسے غم پہنچے گا اور کسی مظلوم شخص نے کسری کی زنجیرِ عدل دیکھی تو اس کی مدد کی جائے گی اور کسری کی زنجیر کو دیکھنا اس شہر کے والی کے عدل کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top