Khwab me zamanat dena
خواب میں کسی کام کو کرنے کی ضمانت دینا اس چیز کو لازم پکڑنے پر دلالت کرتا ہے، جس چیز کو پکڑا ہے اس کی تعبیر دیکھی جائے گی۔
(۱) چنانچہ کسی طرف سے صدقہ دینے یا کسی کی ضرورت پوری کرنے یا کسی مجبور کی مدد جیسے نیک کاموں کی ضمانت دینا خود نیکی کرنے اور نیکی پر کسی کی مدد کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) شراب یا حرام مال کی ضمانت دینا تاوان، مال میں کمی اور فاقہ کی علامت ہے اس لئے کہ ضامن تاوان دینے والا ہوتا ہے۔
(۳) خواب میں کسی آدمی کی ضمانت دینا اس شخص سے ادب اور علم سیکھنے کی دلیل ہے اور کبھی اس کی دلالت ندامت پر بھی ہوتی ہے۔