khwab me zalzala earthquake dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں زلزلہ دیکھنا بادشاہ سے خوف پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) کسی خاص مقام پر زلزلہ نقل وحرکت اور تبدیلی کی نشانی ہے۔
(۳) بعض علماءِ تعبیر نے کہا کہ اس سے مراد بادشاہ کی طرف سے پیش آنے والا کوئی حادثہ ہے۔
(۴) اگر عام زلزلہ ہو تو وہ کام اور حادثہ بھی عام ہو گا ورنہ وہ مقام اور جگہ جس میں وہ زلزلہ آیا ہو گا وہ اس کی زد میں آئے گا۔
(۵) اگر پہاڑوں میں سے کسی پہاڑ کو ہلتے ہوئے اور کانپتے ہوئے یا اپنی جگہ سے ہٹ کر پھر اپنے جگہ برقرار ہوتے ہوئے دیکھا تو یہ اس جگہ کا بادشاہ یا بڑا کوئی آدمی ہے جسے کوئی مصیبت اور بڑی تکلیف پہنچے گی۔
(۶) اگر کسی نے دیکھا کہ کسی علاقہ میں زلزلہ آیا ہے اور وہاں کے کچھ لوگ دھنس گئے ہیں اور کچھ لوگ بچ گئے تو وہاں بادشاہ حملہ آور ہو گا اور رہنے والوں کو سزا دے گا۔
(۷) بعض نے کہا کہ اس سے سخت بیماری مراد ہے۔
(۸) اگر کسی خاص علاقے میں زلزلہ آیا تو بادشاہ وہاں کی رعیت پر ظلم کرتا ہو گا یہاں تک کہ وہ مجبور ہو کر اپنے راز نہ اگل دیں۔
(۹) اگر کسی نے دیکھا کہ زمین میں زلزلہ آیا اور آسمان بھی کانپنے لگا تو اس شہر والے بادشاہ کی وجہ سے سزا دیے جائیں گے اور ان کو بیماریوں اور تکلیفوں کی وجہ سے جانی ومالی نقصان پہنچے گا۔
(۱۰) اگر کسی نے زمین کو ہلتے ہوئے دیکھا تو یہ دیکھنے والے کے معاملات اور زندگی میں حرکت اور تیزی کی علامت ہے۔
(۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ زمین میں زلزلہ آیا تو وہاں کوئی آزمائش آئے گی جیسے بادشاہ، ٹڈیاں، سردی، قحط سالی، سخت خوف وغیرہ، ایسے ہی زلزلہ کا خواب میں دیکھنا گھبراہٹ، ہلا دینے والی اور تکلیف دہ خبریں، نت نئی انکشافات اور رازوں کی بھی علامت ہے۔
(۱۲) اگر حاملہ عورت دیکھے تو وہ وضع حمل کردے گی، کبھی یہ دیکھنے والے کی موت کی علامت ہوتی ہے۔
(۱۳) بنجر زمین کا ہلنا اس کے بونے اور قابلِ کاشت ہونے کی علامت ہے اور بنجر زمینوں کو آباد کرنے کی بھی علامت ہے، کبھی زلزلہ لوگوں کی بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کا پریشان ہو کے پھر موت سے بچتے ہوئے شفا پانے پر بھی دلالت کرتا ہے، کبھی زلزلہ سمندری سفر پر دلالت کرتا ہے، زلزلہ کا ہلنا گانے پر نیز سمندری سفر سے رک جانے پر دلالت کرتا ہے، کبھی یہ بیویوں کی برائی پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۴) اور اگر گھر گر جائیں تو یہ معماروں کے نفع کی طرف اشارہ ہے کیونکہ ان کو اس کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کے پاس آلات بھی ہوتے ہیں۔
(۱۵) اگر زلزلہ کسی باغ میں آئے تو یہ پودوں کی زیادتی اور گرمی کے پھلوں کی زیادتی کی علامت ہے، نیز دیہات والوں کے فتنے پر دال ہے۔
(۱۶) اگر خواب دیکھا اور وہ خواب مئی کے مہینہ میں ہو تو لوگوں میں آپس میں لڑائی اور اس کے متصلاً کوئی فتنہ ہو گا خواہ دن کو دیکھے یا رات کو۔
(۱۷) اگر خواب میں دیکھے اور مہینہ جون کا ہو تو یہ شریروں کے ہلاک ہو نے کی علامت ہے۔
(۱۸) اگر دن کو دیکھے تو یہ علماء کے عہدوں کی تجدید کی علامت ہے۔
(۱۹) اگر جولائی کے مہینہ میں دیکھے تو یہ کسی بڑے آدمی کی موت کی علامت ہے۔
(۲۰) اگر اگست میں دیکھے تو یہ کسی حملہ آور دشمن پر دال ہے۔
(۲۱) اگر ماہِ ستمبر میں دیکھے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہاں کوئی اجنبی آدمی آئے گا، اس جگہ بھوک وافلاس بڑھے گی، اس کے بعد ویرانی چھا جائے گی۔
(۲۲) اگر خواب دیکھا کہ مہینہ اکتو بر ہوا تو یہ بیماری حاملہ عورت کی سلامتی اور غلہ سستا ہونے کی علامت ہے۔
(۲۳) اگر دیکھا اور وہ نومبر کا مہینہ تھا تو یہ سخت موت اور بیماری لیکن ساتھ ساتھ دشمن سے امن کی علامت ہے۔
(۲۴) اگر جنوری کے مہینہ میں دیکھا تو یہ نوجوانوں کے مرتبہ کی علامت ہے۔
(۲۵) اگر فروری میں دیکھا تو یہ بھوک اور اسقاطِ حمل پر دال ہے۔
(۲۶) اور مارچ میں دیکھا جانے والا خواب خوشحالی پر دلالت کرتا ہے۔