خواب میں زیتون دیکھنے کی تعبیر

Khwab me zaitoon dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں یہ مال ومتاع پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) زیتون کا درخت گھر والوں کا خیر خواہ مرد، نیک وشریف عورت، معزز لڑکے یا ولایت پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) زرد زیتون دین میں کسی پریشانی کی علامت بھی ہے۔

(۴) اگر کسی نے درختِ زیتون سے زیتون کو نچوڑا تو وہ خیر وبرکت پائے گا۔

(۵) اور غلاموں کے لیے زیتون ان کے مارنے پر دلالت کرتا ہے کیونکہ زیتون کو مارا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ گر جائے، بعض نے کہا کہ یہ دیکھنے والے کے لیے غم کی علامت ہے۔

(۶) اگر کسی نے زیتون کے درخت کو زیتون کے تیل سے سیراب کر دیا تو وہ کسی سے نکاح کرے گا۔

(۷) اگر انگور کو سرکہ سے سیراب کیا یا اس کی مٹی پر پیشاب کیا اس کی بھی یہی تعبیر ہے۔

(۸) زیتون کا درخت مال ومتاع ہے اور زیتون نیک عورت بھی ہے تو اگر کسی نے اس کو پایا یا اس کا مالک ہوا یا تیل کے سا تھ کھایا تو یہ برکت وخیر کی دلیل ہے، زیتون کے پتے دینِ اسلام کو مضبوطی سے پکڑنے پر بھی دلالت کرتے ہیں اور یہ صلحاء اور اچھے لوگوں پر بھی دلالت کرتا ہے، اس کا پھل آسان رزق اور مکمل خوشی کے ساتھ اچھی نعمت پر دلالت کرتا ہے۔

(۹) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ زیتون کو چن رہا ہے یا کشید کر رہا ہے تو یہ تھکاوٹ اور مشقت پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) بیماروں کے لیے زیتون ان کی صحت یابی اور طاقت کی علامت ہے، ایسے ہی اس کا پھل اور پتے اعمال میں ثابت قدم رہنے اور بیماروں کی تندرستی پر دلالت کرتے ہیں اور تمام کاموں میں سست روی پر بھی دال ہے، ایسے ہی گنہگاروں کے لیے نور وہدایت، علم اور قرآن کی تلاوت ہے یا ہڈی ٹوٹے ہوئے کے لیے چیرہ، چھوٹے کے لیے حافظ اور فقیر کے لیے مال کی علامت ہے۔

(۱۱) الا یہ کہ خواب میں انسان اس کو سبز اور کچا کھائے تو یہ غم وپریشانی اور کسی نئے دین کو اپنا نے کی علامت ہے، کبھی اس سے مراد وہ جہت ہے جس کو وہ اپنا رہا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top