خواب میں عنقاء دیکھنا

Khwab me unqa Phoenix dekhna

خواب میں عنقاء بلند مرتبہ بدعتی آدمی ہے جو ملتِ اسلامیہ کے ساتھ مکمل نہیں چلتا۔

(۱) اگر دیکھے کہ عنقاء اس سے بات چیت کر رہا ہے تو اسے خلیفہ کی طرف سے مال حاصل ہو گا، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اسے وزارت ملے گی۔

(۲) اگر دیکھے کہ عنقاء نے اس کی طرف کوئی چیز پھینکی ہے تو اللہ تعالی بادشاہ کے ہاتھوں اسے رزق عطا فرمائیں گے۔

(۳) اگر خود کو عنقاء پر سوار دیکھے تو بلند مرتبہ اور مملکت پر بے مثال غلبہ کی دلیل ہے۔

(۴) اگر خواب میں عنقاء شکار کرے تو کسی عظیم المرتبہ کے ساتھ دھوکہ بازی کرے گا۔

(۵) اگر عنقاء بیچ دے تو عظیم المرتبہ آدمی پر ظلم کرے گا ۔

(۶) اگر بغیر کسی حیلہ کے عنقاء شکار کرے تو بہادر بیٹے کی دلیل ہے۔

(۷) عنقاء پر گرفت خوبصورت حسین عورت سے شادی ہے۔

(۸) عنقاء کی دلالت کبھی عجیب وغریب باتوں اور لمبے اشعار پر بھی ہوتی ہے، کبھی غلط صحیح اور بے ہودہ کلام بھی اس سے مراد ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top