Khwab me unnab dekhna
(۱) خواب میں عناب کی تعبیر شریف، نفع مند، سلطنت، عزت اور سرور کا مالک شخص ہے جو کہ مصائب میں ثابت قدم رہتا ہے۔
(۲) خواب میں عناب چوسنا ولایت کا حصول ہے جیسے کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں: (الذی جعل لکم من الشجر الاخضر نارا) (یٰسٓ) ”کیا جس نے بنا دی تمہارے لئے سبز درخت سے آگ“ بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ اس سے عناب کا درخت ہی مراد ہے، خواب میں آگ سے مراد سلطان ہوتا ہے۔
(۳) بے موسمی عناب دیکھنا حادثات اور مصائب کے خطرے کی علامت ہے۔
(۴) عناب کے درخت سے مراد کامل العقل، خوبصورت آدمی مراد ہے، کبھی عناب سے مراد عورت کی مہندی سے رنگی ہوئی انگلیاں ہوتی ہیں۔