خواب میں انگلی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me Ungli انگلی Dekhne ki Tabeer

خواب میں انگلی دیکھنے کی تعبیر مندرجہ ذیل چیزوں سے کی جاسکتی ہے: اولاد، ازواج، آباء وامہات، مال، سواریاں، حکومت، صنعت۔

(1) خواب میں انگلیوں کا خوبصورتی کے ساتھ زیادہ ہونا مندرجہ بالا اشیاء میں زیادہ ہونے اور نقص کے ساتھ دیکھنا ان اشیاء میں نقص کی علامت ہے ۔

(۲) چنانچہ خواب میں انگلی کا کٹ جانا اور سوکھ جا نا یا کام کرنے سے عاجزہونا : والدین، اولا د وغیرہ کے منافع سے محروم ہونے اور مال کے ضائع ہونے یا سواریوں کے مر جانے، اقتدار ختم ہونے اور کاروبار کے کمزور پڑنے کی علامت ہے ۔

(۳) بسا اوقات انگی دیکھنے کی تعبیر حکومتی کارندوں اور ان کی منفعت سے کی جاتی ہے۔

(۴) مریض کا خواب میں اپنی انگلیاں کاٹتے ہوئے دیکھنا اس کی موت کی علامت ہے ۔

(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا اس کی انگلیاں کٹ گئیں، یا ان پر کوئی آفت آپڑی،تو یہ خواب فوج، اولاد، رشتہ دار اور معاش میں کمی کی علامت ہے۔

(۲) بعض مرتبہ انگلیوں کی تعبیر پانچ وقت کی نمازوں سے کی جاتی ہیں: انگوٹھے کی تعبیر نمازِ فجر سے، شہادت کی انگلی کی نماز ظہر سے، درمیانی انگلی کی نماز عصر سے، اس کے ساتھ کی انگلی کی نماز مغرب سے اور سب سے چھوٹی انگشت کی نماز عشاء سے کی جاتی ہے۔

(۷) بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ درمیانی انگشت سے مراد صبح کی نماز ہے اس لئے کہ صبح کی نماز کی طوالت مستحب ہے، اور اس کے ساتھ کی انگلی سے مراد ظہر کی نماز، سب سے چھوٹی انگلی سے مراد عصر کی نماز ہے؛ اس لئے کہ عصر دن کی آخری نماز ہے کیونکہ اسلامی دن مغرب سے شروع ہو کر مغرب تک رہتا ہے۔

اگر انگلیوں کی تعبیر نمازوں سے کی جائے تو ناخنوں کی تعبیر سنت و نوافل سے کی جائے گی اور اگر انگلیوں کی تعبیر مال سے کی جائے تو ناخنوں کی تعبیر اس کی زکوۃ سے کی جائے گی۔ اسی طرح اگر انگلیوں کی تعبیر فوج اور اس کے مددگاروں سے کی گئی تو ناخنوں کی تعبیر اس کے اسلحے سے اور عدد سے ہوگی ۔

(۸) انگلیوں کی عقود کی تعبیر عقودِ اموال (money contracts)کی علامت ہے۔

بسا اوقات انگلیاں ایام یا مہینے یا سالوں پر دلالت کرتی ہیں ۔ اور بسا اوقات انگلیوں کی تعبیر بھتیجوں سے کی جاتی ہے اس لئے کہ بازو کی تعبیر بھائی ہے اور انگلیوں کی تعبیر ان کی اولاد ہے۔ اگر کسی نے دیکھا کہ کسی نے اس کی انگلیاں کاٹ ڈالیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ جس نے انگلیاں کاٹی ہیں وہ خواب دیکھنے والے کو مالی نقصان پہنچائے گا۔ خواب میں انگلیوں کی صلاح و فساد کی تعبیر فرض نمازوں کے صلاح و فساد سے کی جاتی ہے یا بھتیجوں کے صلاح و فساد کی علامت ہے۔

(۹) انگلیوں کا طویل ہونا لالچ کی علامت ہے۔ اگر دیکھا کہ اس کی انگلیوں کے ساتھ ایک زائد انگلی لگ گئی تو مال و دولت، رشتہ داروں اور علم میں اضافے کی طرف اشارہ ہے ۔

(۱۰) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کی ایک انگلی اپنی جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوئی تو یہ نماز کو اپنی جگہ سے مؤخر کرنے کی نشانی ہے ۔

(۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں ملا دیں تو یہ ایک وقت میں پانچوں نمازوں کو جمع کرنے کی طرف اشارہ شمار ہوگا ۔ بسا اوقات انگلیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ ملانا رشتہ داروں کا صاحب خواب کے خلاف مشورے کی علامت ہے ۔

(۱۲) بعض اہل تعبیر نے کہا ہے کہ بغیر عمل کے۔ انگلیاں ایک دوسرے میں ملاناخواب دیکھنے والے کے رشتہ داروں کے اس کام سے نکلنے پر اتفاق کی علامت ہے جس کو خواب دیکھنے والے نے ان پر مسلط کیا ہے اور وہ اس سے ڈر رہے ہیں۔ اسی طرح بعض اہل تعبیر نے کہا ہے کہ دائیں ہاتھ کی انگلیاں پانچ نمازیں ہیں، لہٰذا خواب میں انگلیوں میں کمی ہونا نماز میں سستی کی علامت  ہے اور انگلیوں کا طویل ہونا نماز کی حفاظت کرنے کی دلیل ہے اور کسی انگلی کا گر جانا نماز کو ترک کرنے کی علامت ہے۔

(۱۳) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی دوسرے انسان کے پورے (finger tips) اپنے دانتوں سے کاٹ رہا ہے تو یہ دلیل ہے اس انسان کے بے ادب ہونے اور صاحب خواب کے تادیب میں مبالغہ کرنے کی ۔

(۱۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے انگوٹھے سے دودھ اور شہادت کی انگلی سے خون نکل رہا ہے اور وہ ان دونوں کو پی رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنی ساس یا سالی سے مباشرت کرے گا ۔ انگلیوں کو چٹخانا رشتہ دار کی طرف سے بری خبر کے وقوع کی دلیل ہے۔

سربراہ مملکت کا اپنی انگلیوں میں زیادتی دیکھنا اس کے لالچ ، ظلم اور قلت انصاف کی نشانی ہے۔ اور بائیں ہاتھ کی انگلیوں کی تعبیر بھانجوں اور بھتیجوں سے کی جاتی ہے۔ مردوں کی انگلیوں کا مہندی سے رنگا ہوا ہونا کثرتِ تسبیح کی دلیل ہے اور عورت کی انگلیوں کو مہندی لگانا شوہر کے احسان کی علامت ہے ۔

(۱۵) اگر کوئی عورت دیکھے کہ وہ اپنی انگلیوں میں مہندی لگار ہی ہے اور وہ نہیں لگ رہی تو یہ دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس سے محبت کا اظہار نہیں کرتا ۔

Tags: Khwab men ungli dekhna, Khwab men shahadat ki ungli dekhna, khwab me boht sari unglian dekhna, khwab me choti ungli dekhna, khwab me ring finger dekhna, khwab me angotha dekhna

error: Content is protected !!
Scroll to Top