خواب میں عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالی عنہ دیکھنا

Khwab me Umer Rz ko dekhna

(۱) خواب میں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی زیارت کرنے والا بیداری میں طویل العمر اور اچھا کام کرنے والا اور حق گو ہو گا۔

(۲) کبھی ان کی رؤیت بیت الحرام کی تعمیر کرنے کی خوشخبری ہوتی ہے۔

(۳) خواب دیکھا گو یا ان کی ملاقات حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی اور ان سے مصافحہ بھی کیا تو دلیل ہے کہ وہ وسیع دنیا مکمل پرہیز گاری، فراست اور صیانت کے ساتھ پائے گا اس لئے ان کی شہرت تذکرہ کا محتاج نہیں ہے۔

(۴) خواب میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کوترش رو دیکھنا کام تلاش کرنے اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) کسی قحط زدہ علاقے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھنا اس علاقے میں بارانِ رحمت اور برکات وفتوحات کے برسنے کی علامت ہے اور ان کو اگر ظلم زدہ علاقہ میں دیکھا جائے تو اس میں عدل کی فروانی کی علامت ہے۔

(۶) خواب دیکھا گو یا حضرت عمر رضی اللہ عنہ  اس کو درے سے مار رہے ہیں اور دھمکا رہے ہیں تو صاحبِ خواب کو چاہئے کہ جو غلط کام کر رہا ہے اس سے توبہ کرے۔

(۷) کبھی ان کی دلالت اس کے ہاں بادشاہ یا کسی عالم کی آمد پر ہوتی ہے، کبھی ان کو دیکھنا خیرِ عظیم کی دلیل ہوتا ہے، آپ کو خواب میں دیکھنا دینِ حق کے قیام، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ترویج اور اعلام بالاذان کا اشارہ ہے کیونکہ اعلام بالاذان کا سبب سب سے پہلے آپ ہی ہیں، کبھی آپ کی زیارت سے دشمنی کے بعد صلح، بغض کے بعد عداوت قدرت کے باوجود دنیا سے بے رغبتی بھی مراد ہوتی ہے، اگر صاحبِ خواب بادشاہ ہو تو فتوحات اور حسبِ استطاعت اقامتِ دین مراد ہوتا ہے، نیز ایسے بادشاہ کو دشمنوں اور منافقوں پر ترغیب وتربیت کے ساتھ لوگوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top