خواب میں توراۃ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me torat old testament dekhne ki tabeer

(۱) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ توراۃ کی تلاوت کر رہا ہے مگر اس کو سمجھ نہیں پا رہا تو علامت ہے کہ وہ فرقہ قدریہ یا جبریہ کا مذہب اختیار کرے گا۔

(۲) کسی نے دیکھا کہ اس کے پاس تو راۃ کا نسخہ ہے اور صاحبِ خواب مسلمان بادشاہ ہے تو تعبیر ہے کہ وہ دشمنوں کے شہر پر فتح حاصل کرے گا یا اپنے منشاء ومقصود کے مطابق صلح کرے گا۔ اور یہی خواب عالم آدمی دیکھے تو یہ اس کے علم کی زیادتی یا اپنے علم میں مبتدع ہونے پر دلالت کرتا ہے یا اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب خواہش پرستوں کے مذہب کی طرف مائل ہو گا۔

(۳) کبھی تو راۃ کی رؤیت غائب کے ساتھ اجتماع یا وجودِ صنائع کی علامت ہوتی ہے۔

(۴) کبھی کتابِ توراۃ کی رؤیت اہلِ کتاب پر بھی دلالت کرتی ہے۔

(۵) اگر غیر شادی شدہ شخص خواب میں توراۃ دیکھے تو یہ اس کی غیر اہلِ ملت میں شادی کی طرف اشارہ ہے۔

(۶) کبھی توراۃ دیکھنے سے کثرتِ سفر کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

(۷) اگر صاحبِ خواب کی بیوی حاملہ ہو تو توراۃ دیکھنے کی تعبیر ایسے بچے کی پیدائش ہے جس میں شبہ ہو۔

( ۸ ) اسی طرح توراۃ کے علاوہ دوسری کتب کی بھی یہی تعبیر ہے، کبھی توراۃ دیکھنا عورت کے لئے بغیر ولی کے نکاح کرنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔

(۹) کبھی توراۃ دیکھنا ایسے آدمی کے ساتھ معاشرت کی علامت ہے جس کی صحبت میں دین کے اندر نقصان واقع ہونے کا اندیشہ ہو۔ کتا بِ عزیز کے علاوہ دوسری کتبِ سماویہ ومصاحف کی رؤیت ارباب غور کے لئے عزیمت کی دلیل ہے۔

(۱۰) خواب میں انجیل وتو راۃ دیکھنا حضور ﷺ کے دیدار (اگر چہ خواب میں ہو ) کی علامت ہے۔

(۱۱) اسی طرح خواب میں توراۃ دیکھنا مندرجہ ذیل اشیاء پر بھی دلالت کرتا ہے۔ خیانت، عہد شکنی، عزیمت کو چھوڑ کر رخصت پر عمل کرنا، علم و حکمت، رشد و ہدایت و غیرہ۔

(۱۲) اگر کسی کی بیوی حاملہ ہو اور وہ خواب میں اپنے ہاتھ میں توراۃ دیکھے تو یہ بچی پیدا ہونے کی طرف اشارہ ہے اس لئے کہ توراۃ ( عربی میں ) مؤنث ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top