خواب میں ٹوکری دیکھنے کی تعبیر

Khwab me tokri basket dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں ٹوکری دیکھنا گھر کے سرپرست پر دلالت کرتی ہے جو گھر والوں کے لیے کوشش کر کے ان کی خواہش کی چیزیں کما کر لاتا ہو گا، کبھی یہ بیوی، خادم اور لڑکے پر بھی دلالت کرتی ہے۔

(۲) سفر کی ٹوکری خادم اور مکان کے وقف پر دلالت کرتی ہے، زنبیل، ثقہ مال بردار اور غلاموں پر بھی دلالت کرتی ہے۔اس کو خواب میں دیکھنا لوگوں کے رازوں کے تحفظ کی دلیل ہے۔

خواب میں ٹوکری دیکھنا لوگوں کے رازوں کے تحفظ کی دلیل ہے۔

(۳) خواب میں ٹوکری دیکھنا خوشی کی علامت ہے اور جو کچھ اس کے اندر ہو اس کی طرف منسوب ہوتا ہے۔

(۴) جس نے دیکھا کہ ٹوکری میں سفید انگور ہیں تو وہاں سے ملنے والے رزق پر دال ہے جہاں سے اسے امید بھی نہ ہو گی اور ٹوکری بعض دفعہ ”سل“ نامی بیماری پر بھی دلالت کرتا ہے اور ٹوکری بیچنے والا ہمیشہ بشیر اور نذیر پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) اگر اس میں کوئی اچھی چیز ہو تو وہ بشیر پر اور اگر کوئی بری چیز ہو تو نذیر پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں ٹوکریاں بنانے اور بیچنے والے کی تعبیر

جو بھی بناتا ہے یا بیچتا ہے ٹوکریوں کو کھجور کے پتوں سے یا بانس سے اس کو خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے کپڑا بننے والے پر یا درزی پر یا گھر بنانے والے پر یا مستری پر اور بعض دفعہ اس کا خواب میں دیکھنا دلالت کرتا ہے قبر کھودنے والے پر جو مردوں کو قبر میں رکھتا ہے اور ان کو اوپر سے ڈھانکتا ہے۔

خواب میں ٹوکریاں بیچنے والے کو دیکھنا مکان بنانے، درزیوں کے کام، نکاح اور نسل پر دلالت کرتا ہے، کبھی اس کی دلالت استاذ اور جولاہے پر بھی ہوتی ہے۔


error: Content is protected !!
Scroll to Top