Khwab me tayammum krne ki tabeer
(۱) خواب میں تیمم کرنا کشادگی کے قریب ہونے کی دلیل ہے۔
(۲) کسی نے دیکھا کہ وہ نماز کے لئے یا جنابت سے پاکی کی غرض سے تیمم کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ کشادگی اس کے قریب آگئی ہے۔
(۳) کبھی خواب میں تیمم کر نا سفر پر دلالت کرتا ہے یا ایسے مرض کی علامت ہوتا ہے جس میں تیمم کی حاجت ہو۔
(۴) مسافر کا خواب میں تیمم کرنا بیداری میں عدمِ دستیابی آب کی دلیل ہے۔
(۵) خواب میں ریت یا ایسی چیز سے تیمم کرنا جو ہاتھ کے ساتھ نہیں لگتی ہے سفر کے مشکل ہونے اور رخصتوں پر عمل کرنے اور خواہشاتِ نفس کی پیروی کرنے کی علامت ہے۔
(۶) خواب میں تیمم کرنا کبھی امیری کے بعد فقیری پر اور کبھی تندرست آدمی کے بیمار ہونے پر اور کبھی بیمار کے صحت یاب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۷) خواب میں پانی موجود ہوتے ہوئے تیمم کرنا اعمالِ باطلہ کے مرتکب ہونے کی علامت ہے۔
(۸) خواب میں پانی موجود نہ ہونے کی وجہ سے تیمم کرنا خوشحالی قریب ہونے کی علامت ہے اور پانی کی موجودگی میں تیمم کرنے میں پانچ اقوال ہیں:
(الف) آزاد عورت کے ساتھ نکاح کی طاقت رکھتے ہوئے باندی کو ترجیح دینا۔
(ب) خشکی کے سفر کو بحری سفر پر ترجیح دینا۔
(ج) گناہوں پر اصرار کرنے کے باوجود طالبِ مغفرت ہونا۔
(د) دنیا کو آخرت پر ترجیح دینے والا ہونا۔
(ف) اپنے دین کو کھیل بنانا اور رخصتوں پر عمل کرنا بعض نے کہا یہ صاحبِ خواب کے مرض سے نجات پانے کی دلیل ہے۔