خواب میں تسبیح کرنے کی تعبیر

Khwab me tasbeeh krne ki tabeer

(۱) خواب میں اللہ تعالی کی تسبیح بیان کرنا اس کے مومن ہونے کی اور تسبیح سے انکار کرنا کفر کی علامت ہے۔

(۲) کوئی مغموم، محبوس، مریض یا خائف اپنے آپ کو سبحان اللہ کہتا ہوا دیکھے تو غموں سے ان کو ایسی نجات ملے گی جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگی۔

(۳) خواب میں سبحان اللہ کو بھول جانا، غم اور وہم لاحق ہونے کی اطلاع ہے۔

(۴) خواب میں فرض نماز پڑھ کر لا الہ الا اللہ یا ”اللہ“ کہنا قرض کی ادائیگی، نذر پورا کرنے، ایفائے عہد اور شرط پر قائم ہونے کی دلیل ہے۔

(۵) خواب میں لا الٰہ الّا اللہ کہنے کی تعبیر ہدایت ہے۔

(۶) خواب میں اپنے آپ کو لا الہ الا اللہ کہتے ہوئے دیکھنا خاتمہ بالایمان پر ہونے کی علامت ہے۔

(۷) اگر مصیبت زدہ یہ خواب دیکھے تو اجر ملنے کی علامت ہے۔

(۸) اگر غم زدہ دیکھے تو غم سے نجات اور وہم کی دوری کی دلیل ہے۔

(۹) خواب میں اللہ اکبر کہنا مسلسل تو بہ کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۰) کسی نے خواب میں اللہ اکبر کہا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ دشمنوں پر کامیابی حاصل کرے گا، اپنی آنکھوں میں ٹھنڈک پائے گا  اور فرحت وخوشی پائے گا۔

(۱۱) خواب میں الحمد للہ کہنا خیر پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۲) کسی نے اپنے آپ کو اللہ تعالی کی حمد بیان کرتے دیکھا تو دلیل ہے اس کو ہدایت ملے گی اور نور نصیب ہوگا۔

(۱۳) کبھی حمد کی تعبیر اولاد سے بھی کی جاتی ہے۔

(۴۱) اگر فقیر آدمی اپنے آپ کو حمد کرتے ہوئے دیکھے تو وہ مالدار ہو گا۔

(۱۵) خواب میں تحمید کرنا دلیل ہے کہ صاحبِ خواب شکر گزار بندہ ہے اور اس کو دو عالم بیٹے نصیب ہوں گے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ (لِیَبْلُوَنِيْ اَاَشْكُرْ اَمْ اَكْفُرْ وَمَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِہِ) (ترجمہ: تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا نعمت کی ناشکری کرتا ہوں۔ اور جو شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے)۔

 دوسری جگہ ارشاد ہے کہ (اَلْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي وَہَبَ لِي عَلَی الْكِبَرِ اِسْمَاعِيلَ وَاِسْحَاقَ ) (ترجمہ: خدا کا شکر ہے جس نے مجھ کو بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق بخشے)۔

خواب میں تسبیح پڑھنا نیک بیوی یا حلال کمائی پر دلالت کرتا ہے

خواب میں لاحول پڑھنے کی تعبیر

خواب میں لَا حَوْلَ وَلا قُوَّۃَ يا اِنَّا لِلّٰہِ پڑھنا اس کام کے خطرے کی علامت ہے جس کے سبب یہ پڑھا جاتا ہے، کبھی اِنَّا لِلّٰہِ سے مصیبت کی طرف اشارہ بھی مقصود ہوتا ہے۔

خواب میں ذکر واذکار کرنے  کی مزید تعبیرات

khwab me zikr o azkaar dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں اللہ کا ذکر سُبْحَانَ اللّٰہِ کہنا اللہ کی وحدانیت یا حضور ﷺ کی تعریف میں نعتیہ کلام پڑھنا گمراہی کے بعد ہدایت، غموں اور سختی کے خاتمہ، عزت اور مایوسی کے بعد اولاد کے پیدا ہونے کی دلیل ہے۔

(۲) خواب میں سُبْحَانَ اللّٰہِ کہنا یا ساز بجانے والوں کی آواز میں کچھ پڑھنا بلند مرتبہ اور شہرت حاصل کرنے کی دلیل ہے اگر اس قابل ہوں، وگر نہ لوگوں میں شریر اور فتنہ پرداز کی حیثیت سے مشہور ہونے کی علامت ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top