khwab me tarasha hua pathar dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں پکی اینٹوں کی جگہ تراشا ہوا پتھر استعمال کرنا عزت واقبال، طبی امیدوں، خوف سے امن، محفوظ ازواج وغیرہ پر دلالت کرتا ہے اور ان لوگوں پر بھی دلالت کرتا ہے جن لوگوں سے الفت ومحبت اور نرمی سے پیش آنا لازمی ہے، مثلاً عالم، طبیب، منجم و غیرہ۔
(۲) تراشے ہوئے پتھر کی جگہ پکی اینٹ استعمال کرنا ذلت، زوالِ منصب، زوجات میں تغیر پر دلالت کرتا ہے یا مال خانہ کی موت کی دلیل ہے۔
(۳) سنگِ مرمر کی جگہ سخت پتھر رکھنا ذلت اور فاقہ کی دلیل ہے۔
(۴) یہی خواب ستونوں اور بنیادوں کی تبدیلی کی بھی ہے، چنانچہ سنگریزوں کے ستونوں کی جگہ عام پتھر رکھنا ذلت کی علامت ہے۔
(۵) خواب میں سنگِ مرمر سے بنائی ہوئی قبروں کو پتھر سے بنانا میت کے وقف کردہ چیز یا اس کے ورثاء کی حالتوں میں تبدیلی آنے کی دلیل ہے۔