خواب میں تلاش کرنا

Khwab me talash karna

(۱) خواب میں تلاش کیا جانا اچانک موت کی دلیل ہے۔

(۲) خواب میں اپنے خصم کو پانا مرنے کی علامت ہے اور کبھی طلب کرنا اس چیز پر دلالت کرتا ہے جس کے ذریعے انسان شرف حاصل کرتا ہے مثلاً علم وعمل۔

(۳) خواب دیکھا گویا کوئی آدمی اس کو ڈھونڈ رہا ہے تو یہ غم پہنچنے کی علامت ہے۔

(۴) اگر مطلوب بھگوڑا نہ ہو تو خواب میں تلاش کرنا مطلوب کے ملنے پر دلالت کرتا ہے اور خوف سے مون ہونے کی بھی علامت ہے۔

(۵) کسی بدصورت شخص کو دیکھا گویا وہ اس کو تلاش کر رہا ہے تو یہ نا پسندیدہ معاملہ پیش ہونے اور خوف پہنچنے کی دلیل ہے۔

(۶) تلاش کرتے کرتے اس کو پانا خوف میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) خواب میں کسی چیز کی تلاش میں ہونا مال پانے کی دلیل ہے چنانچہ کہا جاتا ہے  (من طلب شیئا نالہ اور بعضہ) انسان کسی چیز کے پیچھے پڑ جائے اس کو پا ہی لیتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top