خواب میں تیل یا آئل دیکھنے کی تعبیر

Khwab me tail oil dekhne ki tabeer

(۱) یہ خواب میں رزق اور حلال مال ہے اور جو اس سے لگائے اس کے لیے شفا کا باعث ہے۔

(۲) اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ تیل پی رہا ہے تو یہ جادو اور بیماری پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) زیتون کا تیل علم، برکت، ہدایت، نورِ باطن اور رزقِ حلال ہے اور جو زیتون کے علاوہ ہے جیسے شلجم اور بن کے پھل کا تو یہ وہ مال ہے جس کا غالب حصہ مشتبہ مال یا بادشاہ کا ودیعت کردہ ہو گا، کبھی تیل آنکھوں اور دل کے نور پر بھی دلالت کرتا ہے، کبھی بچوں کی تحدید، جدائیاں اور ٹوٹنے پر دلالت کرتا ہے، کبھی اس سے مراد تقرب اور وعدہ سے عہدہ برآ ہونا ہے۔

(۴) اگر صحیح تیل خراب ہو گیا تو یہ وعدہ کے ٹوٹنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۵) اور اگر خراب تیل صحیح ہو گیا تو یہ اچھے معاملہ اور یقین پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top