Khwab me sona gold dekhne ki tabeer
اس کی تعبیر ناپسندیدہ معاملہ اور مالی نقصان سے کی جاتی ہے اور بعض کی رائے کے مطابق اس کی تعبیر غم ہیں۔
(۱) خواب میں سونے کے کنگن پہننا میراث ملنے کی دلیل ہے۔
(۲) خواب میں سونے کی کوئی چیز پہننا غیر کفو میں شادی کرنے کی علامت ہے۔
(۳) خواب دیکھا کہ اس کو سونے کا ٹکڑا مل گیا تو یہ مال کے چلے جانے یا بقدرِ سونا غم پہنچنے یا بادشاہ کے اس پر غضبناک ہو کر تاوان لینے کی دلیل ہے۔
(۴) خواب دیکھا کہ سونا پگھلا رہا ہے تو اشارہ ہے کہ کسی نا پسندیدہ مخاصمت میں پھنس جائے گا اور زبان زد خاص وعام ہوگا۔
(۵) کہ خواب میں اس کو سونے کا بڑا ٹکڑا دیا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو حکمرانی اور ریاست ملے گی۔
(۶) خواب میں ٹوٹے ہوئے سونے کے ٹکڑے یا دینار دیکھنا با دشاہ کی زیارت کر کے صحیح لوٹنے کی دلیل ہے۔
(۷) خواب میں سونا پگھلانا شرف پانے اور ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
(۸) خواب میں گھر کا سونا بن جانا جلنے کی علامت ہے۔
(۹) خواب میں دونوں ہاتھوں کا سونا ہو جانا ان کے عمل کے ختم ہونے اور ان کی حرکت بند ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۰) اور آنکھوں کا سونا ہونا بصارت کے ختم ہونے کی علامت ہے۔
(۱۱) خواب دیکھا کہ اس کے اوپر سونے یا چاندی یا کسی اور جوہر کا قلادہ ہے تو تعبیر ہے کہ وہ ولایت سے سرفراز ہو گا اور بڑی امانت اس کی گردن پر پڑے گی۔
(۱۲) کبھی سونے کی دلالت مندرجہ ذیل پر بھی ہوتی ہے خوشیاں، ارزاق، اعمالِ صالحہ، غموں کا دور ہونا، ازواج، اولاد، علم، ہدایت اور سونے سے بننے والے لباس وزیور۔
(۱۳) خواب میں سونے کا چاندی بن جانا ان چیزوں کی حالت میں تبدیلی
(کمی زیادتی کی صورت میں) کی علامت جن پر سونا دال ہے مثلاً عورتیں، بچے، اموال، خدام وغیرہ۔
(۱۴) جیسے چاندی کا سونا بن جانا ان لوگوں کی
( ازواج، اہل، قوم، قبیلہ) کی حالت کی بہتری کی دلیل ہے جن پر چاندی دال ہے۔
(۱۵) سونے سے بنی ہوئی چیزیں یا سونے سے نشان زدہ اور ملبوسات چادر وغیرہ یا سونے سے منقش لباس پہننا اللہ تعالی کے قرب حاصل کرنے کی دلیل ہے اور ان اشیاء والوں کے لئے آزمائش کی علامت ہے۔
(۱۶) اور سونے کے پانی کے ساتھ رنگ دینا دنیا کے تشبہ کی دلیل ہے یا اعمال، اہل، آخرت، کی دلیل ہے۔
(۱۷) اور خالص سونے یا چاندی کی دلالت اخلاص اور صحیح نیت، درست معاملات اور معاہدات پر ہوتی ہے۔
(۱۸) اور سونے یا چاندی کے ڈھلوں سے مزین کرنا کوتاہ اعمال اور امور کی تبدیلی، سہو ونسیان پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۹) دھاگہ سونے چاندی کا تگلہ رزق مستمر کی دلیل ہے اسی طرح لمبے لو ہے اور پیتل کی تعبیر بھی رزق مستمر کی دلیل ہے یہی تعبیر لمبے لو ہے اور پیتل کی ہے۔
(۲۰) خواب میں سُنار کو دیکھنے کی تعبیرخوشی اور فرحت پر ہوتی ہے اور کبھی حق وباطل کو گڈ مڈ کرنے کی دلیل ہوتا ہے۔