خواب میں پیسے سکے وغیرہ بنانے والا دیکھنا

Khwab me sikkay banane wala dekhna

خواب میں پیسے سکے وغیرہ بنانے والا دیکھنے کی دلالت ایسے آدمی پر ہوتی ہے جو خوبصورت کلام کرتا ہومگر اس کے کلام میں مکر ہو اور بعض اہلِ تعبیر کے نزدیک اپنے عمل پر اجرت لینے والے، ریا کرنے والے شخص پر اور اجرت نہ لینے والا خوش خلق مجلسی آدمی پر دلالت کرتا ہے، بعض نے کہا اس کی تعبیر چغلی کرنے والا آدمی ہے، بعض نے کہا کہ اس کی تعبیر شاعر ہے۔

(۱) حکومت چلانے کی صلاحیت رکھنے والا شخص خواب میں دراہم ودنانیر کو سانچے میں ڈھالتے ہوئے، اس پر ٹھپہ لگاتے ہوئے خود کو دیکھے تو تعبیر ہے کہ اس کو حکومت ملے گی اور درہموں پر ٹھپہ لگانے والے کی رؤیت دلالت کرتی ہے بادشاہ کے نائب پر جو اس کے معاملے کا نگران ہے یا خطیب پر جو اس کے نام کو پھیلانے کی علامت ہے۔

(۲) کبھی اس کی دلالت ڈیزائنر، نقشہ ساز اور نقل نویسوں پر اور زبردستی اور شر وظلم سے مال چھڑانے والوں پر بھی ہوتی ہے۔

(۳) کبھی اس کی رؤیت ان لوگوں کی رؤیت کی علامت ہے جن پر حد واجب ہو گی۔

(۴) بعض کے بقول دنانیر پر ٹھپہ لگانے والا محافظِ صلوۃ اور امانتوں کو ادا کرنے والا اور کھوٹے دراہم پر ٹھپہ لگانے والا، باتیں بنانے والا فضول گو شخص ہے اور کبھی ضراب الدنانیر کی دلالت فقیہ سے معبّر پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top