khwab me sikbaj food dekhna
(۱) جس نے دیکھا کہ اس نے خواب میں مصالحوں اور گائے کے گوشت کے ساتھ سکباج کھایا تو اس سے مراد اچھی زندگی ہے سخی عاملوں کے مال سے جس میں نفع ہو۔
(۲) اگر اس نے بکری کے گوشت کے ساتھ پکایا تو اس سے مراد اچھی زندگی جس میں عزت، سخاوت اور شریف لوگوں اور سرداروں کے پاس مرتبہ ہو اور اس کے ساتھ حلال طریقوں سے اچھی زندگی ہو گی۔
(۳) اگر وہ چڑیوں کے گوشت سے ہو تو وہ اچھی شریف اور عزت والی زندگی گزارے گا کسی بادشاہ کی طرف ہے تو شریف اور سردار لوگوں میں اسے طاقت اور قوت حاصل ہو گی اور اس کے ساتھ اسے خوشی، سرور اور صحت عطا ہو گی۔
(۴) اگر اسے پرندوں کے گوشت میں پکایا جائے تو اس سے مراد ولایت، تجارت اور معز ز قوم کے ساتھ حلال کمانا ہے بقد رگھی زیادہ ہو گا اور سکباجہ بیماری پر بھی دلالت کرتا ہے مگر یہ کہ وہ چڑیوں کے گوشت کے ساتھ پکی ہوئی ہو تو یہ ولایت اور حاجت کے پورا ہونے پر دلالت کرتی ہے۔