خواب میں شہد دیکھنے کی تعبیر

Khwab me shehed honey dekhna

(۱) خواب میں شہد میراث، غنیمت یا حصہ داری کے ذریعے حاصل شدہ حلال مال ہے، غیر اہلِ دین کے لئے ملاوٹ دین، تلاوت قرآن اور نیک اعمال ہیں جبکہ اہلِ دنیا کے لئے بغیر مشقت کے مالِ غنیمت کا حصول ہے،  کبھی اس سے مراد مشکل کے بعد رزقِ قلیل کا حصول ہے۔

(۲) اگر دیکھے کہ آسمان سے شہد برسا ہے تو صلاحِ دین اور عمومی برکت کی نوید ہے،کبھی شہد سے مراد میاں بیوی کا ملاپ ہوتا ہے جیسے کہ حدیث شریف میں ہے کہ (حتى تذوقی عسیلتہ ویذوق عسیلتک) کہ وہ تیرا شہد چکھے اور تو اس کا شہد چکھے، کبھی شہد سے غم، سختی، حسد اور پھر ان کے مکر سے محفوظ ہونا مراد ہوتا ہے اس لئے کہ شہد پر بھڑیں، چیونٹیاں اور مکھیاں جمع ہوتی ہیں، وہ شہد جس کو آٹا پر صاف کیا گیا ہو شدت کے بعد آسانی، مہینے مکمل ہونے کے بعد پیدائش، عدت کے بعد بیوی سے رجوع، وہ مال جو زکوۃ کے ذریعے پاک کیا گیا ہو وہ علم جو بدعت اور شبہات سے پاک ہو اور وہ ہدایت ہے جس کے بعد گمراہی نہ ہو، صاف شہد مال کی دلیل ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ کیونکہ اسے آگ پر صاف کیا جاتا ہے اس لئے مال کے حصول میں مشقت بھی پیش آئے گی، شہد مرض سے شفاء ہے، بعض حضرات کہتے ہیں کہ شہد کھانا دوست سے ملنا اور اس کا بوسہ لینا ہے، خواب میں شہد چاٹنا شادی کی علامت ہے، خواب میں شہد کے ساتھ روٹی کھانا مالِ غنیمت کے ذریعے معیشت کا حصول ہے۔

خواب میں شہد کا چھتہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me shehed ka chatta honey dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں شہد کے چھتے کا مالک ہونا صاحبِ زوجہ ہونے کی علامت ہے اور اس کی مکھیاں اس کے بچوں پر اور شہد مال پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) کبھی شہد کے چھتے کی دلالت قلعہ پر اور شہد کی مکھیاں اس میں رہنے والے لوگوں اور شہد کی دلالت اس میں موجود مال پر ہوتی ہے۔

(۳) کبھی اس کی دلالت غم وحزن سے خالی ہونے پر بھی ہوتی ہے اور کبھی یہ خواب عبادت وطاعت کے لئے تخلیہ اختیار کرنے کی بھی علامت ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top