خواب میں شاعردیکھنے کی تعبیر

khwab me shair poet dekhna

(۱) خواب میں شاعر دیکھنا دلیل ہے عام طور پر کلام میں خلط ملط کرنے، امر بالمنکر، نہی عن المعروف کی، نیز یہ شخص جھوٹا دعوی کرے گا اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر زنا، شراب نوشی اور مال میں تاوان ہوتی ہے۔

(۲) اگر صاحبِ خواب نے خواب ہی میں شعر سن کر یاد کر لیا تو دیکھا جائے کہ وہ شعر کیسا ہے؟ اگر حکمت، توحید یا نبی کریم ﷺ کی مدح پر مشتمل ہے تو علم، ہدایت اور منصبِ جلیل حاصل ہو گا یہی تعبیر اس صورت میں ہے جب رائی خواب میں شاعر بن گیا۔

(۳) خواب میں شاعر دیکھنا ایسے گمراہ شخص کی دلیل ہے جو ایسی باتیں کہتا ہے جن پر خود اس کا عمل نہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top