خواب میں سر درد ہونا

khwab me sar dard headache hona

(۱) خواب دیکھا کہ اس کے سر میں درد ہو رہا ہے تو اس کو چاہئے کہ توبہ کرے یا صدقہ کرے یا خیر کا کام کرے اور جس گناہ میں مبتلا ہے اس سے رجوع کرے اس لئے کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (او بہ اذی من رأسہ ففدیۃ من صیام او صدقۃ او نسک) ”یا اس کو تکلیف ہو سر کی تو بدلا دے دے روزے یا خیرات یا قربانی“۔

(۲) کبھی دردِ سر ان لوگوں میں تکلیف واقع ہونے کی علامت ہے جن پر سر دلالت کرتا ہے یعنی سربراہ وسرپرست وغیرہ چنانچہ دردِ سر رئیس کے اندر کچھ ہونے کی علامت ہے۔

(۳) بعض علماءِ تعبیر کی رائے ہے کہ صداع ایسے گناہ کی علامت ہے جس سے تو بہ بہت ضروری ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top