خواب میں سنگ مرمر دیکھنے کی تعبیر

Khwab me sange marmar white marble dekhne ki tabeer

(۱) یہ خواب میں عزت وقدر کی بلندی، مال، بیویاں غلام اور باندیوں پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) اگر کسی نے اپنے پاس خواب میں یہ دیکھا تو وہ فقر کے بعد مالدار ہو گا اور شادی کرے گا یا علامت ہےکہ قید ہو گا یا غلام اور تجارتی مال خریدے گا یا علم، نظم ونثر اور نیک اولاد حاصل کرے گا اگر بیداری میں وہ اس کا اہل ہوا یا اپنی حیثیت کے مطابق کوئی عمدہ عہدہ حاصل کرے گا۔

(۳) باقی جو چیزیں سنگِ مرمر سے پائی جاتی ہیں جیسے چھوٹے موتی، حوض، وضوء کی جگہیں اور ایسے جانور کی شکل کہ جن کے منہ سے پانی نکل رہا ہو، ہال، ستون اور چوکھٹ تو ان سب کے سب کا جو مالک ہو یا اس کا ہو جائے یا وہ اس میں کوئی تصرف کرے تو یہ غموں اور پریشانیوں کے زوال، خوشیوں اور مسرتوں اور اچھی اولاد، خوبصورت عورتوں، اونچے گھروں اور اچھے رزق کی نشانیاں ہیں۔

(۴) باقی سنگِ مرمر کی قبریں اور منقش ستون یہ اچھی آخرت، اچھی شہرت، ہمیشہ کے خوشگوار واقعات پر دلیل ہیں۔

(۵) اور بعض بعض میں جڑے ہوئے سنگِ مرمر خوبصورت لکھائی، مہنگے مہروں سے شادیوں پر دلالت کرتے ہیں الا یہ کہ سنگِ مرمر زیادہ ہو جائیں یا اُن میں کوئی ایسی بات ہو جو اس کے لائق نہ ہو تو یہ مال ومنال اور بیوی میں شبہات پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) باقی سنگِ مرمر کے باؤن فائدے، زندگی کے اسباب اور اچھی شہرت پر دلالت کرتے ہیں۔

( ۷ ) اور سنگِ مرمر کا ٹکا خوبصورت عورتوں اور اچھے منصوبوں پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) کبھی سنگِ مرمر کا انسان پر گزرنے والی کیفیت کو بھی ظاہر کرتا ہے خواہ وہ خیر ہو یا شر یا اس کے نام کے عکس ہے جو نکلا اس کا بار بار لوٹنا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top