Khwab me saanp snake dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں سانپ دیکھنا جابر بادشاہ یا آگ کی علامت ہوتی ہے۔
(۲) مریض کا خواب میں سانپ دیکھنا اس کی موت پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) خواب میں اگر کوئی عورت اپنے آپ کو سانپ جنتی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں اپاہج بچہ پیدا ہوگا ۔ اس لئے کہ سانپ زمین پر رینگ کر چلتا ہے۔
(۴) کسی نے دیکھا کہ سانپ اس کو کھینچ کر دریا کی طرف لے جارہا ہے تو دلیل ہے کہ حکومتِ وقت کی طرف سے اس کو سزاملے گی یا تعبیر ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے یا کسی رئیس کی طرف سے اس پر عذاب مسلط ہوگا۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ وہ سانپ بن گیا تو دلیل ہے کہ وہ لمبی عمر پائے گا اور طاقت حاصل کرے گا۔
(۶) خواب میں سانپ کا گوشت کھانا بادشاہ کی طرف سے مال ملنے کی دلیل ہے۔
(۷) کبھی اس کی رؤیت طولِ زمان پر بھی دلالت کرتی ہے کیونکہ اس کا جسم۔
(۸) کسی نے دیکھا کہ سانپ کوئی نقصان پہنچائے بغیر اس کی طرف چلا آ رہا ہے یا دیکھا سانپ اس سے صاف صاف کلام کر رہا ہے تو یہ خیرِ کثیر کی دلیل ہے۔
(۹) کسی نے خواب دیکھا سانپ کی شکل بدل گئی ہے اور وہ مرد بن گیا تو جنات کی طرف اشارہ ہے اور اگر سانپ عورت بن گیا تو مؤنث جنات کی فوج کی علامت ہے۔
(۱۰) یا اس کی تعبیر ایسا دشمن ہے جو اپنی دشمنی چھپا رہا ہے۔
(۱۱) کسی نے دیکھا کہ سانپ کے تین یا چار یا پانچ یا چھ یا سات سر ہیں تو ہر سر کے بدلہ میں ایک مصیبت وفتنہ سے واسطہ اور سرا گر سات تک پہنچ جائیں تو دشمن کے ایسے شر وآفت کی دلیل ہے جس کا کوئی مقابلہ نہ ہو۔
(۱۲) کسی نے دیکھا وہ سانپ کا مالک بن گیا تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب کسی کم عقل آدمی پر کامیابی حاصل کرے گا۔
(۱۳) اگر حاملہ عورت خواب دیکھے وہ سانپ جنا ہے تو اس کی تعبیر ہے کہ اس کے ہاں فصیح اللسان خطیب بیٹا پیدا ہو گا جو دو ناموں سے معروف ہو گا یا پھر یہ تعبیر ہے کہ اس کے ہاں جادوگر یا کاہن یا شریر فاسق یا چور بیٹا پیدا ہوگا۔
خواب میں سانپ دیکھنے کی مزید تعبیرات
khwab me saanp snake dekhne ki tabeer
خواب میں سانپ دشمن، دولت، خرانہ، بیوی یا اولاد ہے۔
(۱) اگر خواب میں انسان سانپ سے نہ ڈرے تو دولت وقوت ملنے کی دلیل ہے، خواب میں سانپ مالدار دشمن پر دلالت کرتا ہے کیونکہ زہر خواب میں مال ہوتا ہے۔
(۲) اگر سانپ پکڑے تو اسے دشمن سے امن کے ساتھ مال ملے گا۔
(۳) سانپ کو قتل کرنا دشمن پر کامیاب ہونا ہے۔
(۴) اگر سانپ کا خون اس کے ہاتھ پر گرا تو دشمن مرے گا اور اسے اس کی دولت حاصل ہو گی۔
(۵) اگر سانپ نے ڈس لیا تو دشمن سے تکلیف پہنچے گی۔
(۶) اگر سانپ کو جلائے تو بادشاہ اپنے دشمنوں پر فتح پائے گا اور اپنے دشمنوں کوقتل کرے گا۔
(۷) سانپ کا اڑ نا سفر کی دلیل ہے۔
(۸) اگر دیکھے کہ سانپوں کو بازاروں میں قتل کیا جا رہا ہے تو لڑائی اور اس جگہ کے دشمنوں کی فتح کی دلیل ہے۔
(۹) اگر بادشاہ سانپوں کا شکار کرے تو دشمنوں کو دھوکہ دے کر ان پر فتح حاصل کرے گا، سانپ ظلم کرنے والا، دل میں دشمنی رکھنے والا بدصورت شاہی آدمی ہے۔
(۱۰) کالا سانپ بڑے دھوکے باز شخص پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۱) جبکہ سفید سانپ دشمن کی کمزوری کی طرف اشارہ ہے۔
(۱۲) اگر دیکھے کہ اس سے سانپ نرمی سے باتیں کر رہا ہے تو اشارہ ہے کہ دشمن سے بھلائی حاصل کرے گا اور لوگ اس پر حیران رہ جائیں گے۔
(۱۳) اگر سانپ نے ڈرانے اور دھمکانے کے انداز میں بات کی تو دلیل ہے دشمن بغاوت کرے گا الا یہ کہ سانپ ڈس بھی لے کیونکہ اس صورت میں ڈسنے کی تعبیر بیان کی جائے گی۔
(۱۴) اگر دیکھے کہ سانپ بل سے نکل رہا ہے اور دوبارہ بل میں گھس رہا ہے تو یہ اشارہ ہے کہ کوئی جن اسے تکلیف پہنچانے کی فکر میں ہے۔
(۱۵) اگر دیکھے کہ سانپ سے لڑتا ہے تو قوی دشمن سے لڑے گا، خواب میں جو کامیاب ہوا بیداری میں بھی وہی کامیاب ہوگا۔
(۱۶) سانپ ڈسنے میں کامیاب ہو گیا تو صاحبِ خواب ایسی مصیبت میں گرفتار ہو گا جس سے چھٹکارا مشکل ہو ۔
(۱۷) اگر سانپ کو اپنے بستر پر قتل کرے تو دلیل ہے کہ بیوی فوت ہوگی۔
(۱۸) اگر خواب میں سانپ اپنی گردن میں پڑا دیکھے اور اس کے تین ٹکڑے کر دے تو اپنی بیوی کو تین طلاق دے گا۔
(۱۹) اگر سانپ کے دو ٹکڑے کیے تو دشمن سے نصف حصہ وصول کرے گا۔
(۲۰) اگر خواب میں سانپ کے دونوں ٹکڑے حاصل کیے تو کسی ایسے آدمی سے فائدہ اُٹھائے گا جو نوکر چاکر اور بہت سی اولا د والا ہوگا۔
(۲۱) کبھی سانپ کے تین ٹکڑے کرنا تین دشمنوں کو تابع کرنا ہے، رئیس مرد کو، غنی مرد کو، خادموں اور اولا دوالے ہونے پر دال ہے۔
(۲۲) اگر سانپ کا گوشت کچا کھایا تو دشمن پر کامیابی اور جہاد کے ذریعے مالِ حلال کے حصول کی دلیل ہے۔
(۲۳) اگر سانپ نے ڈسا اور آدمی پھول گیا تو دشمن کے مکر میں مبتلا ہو گا، لیکن مالِ عظیم حاصل کرے گا۔
(۲۴) اگر زہر کے اثر سے اس کا جسم الگ الگ ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تو دشمن سے لڑنے اور اولاد کے مختلف شہروں میں بسنے کی دلیل ہے۔
(۲۵) اگر زہر کے اثر سے مر گیا تو دشمن کے ہاتھوں قتل ہوگا۔
(۲۶) سانپ کے پاؤں اور کچلیوں سے دشمن کی قوت کا اشارہ ہوتا ہے۔
(۲۷) اگر خواب میں سانپ بن گیا تو صاحبِ خواب کی حالت تبدیل ہوگی اور مسلمانوں کا دشمن بنے گا۔
(۲۸) اگر اپنے گھر کو سانپوں سے بھرا دیکھے اور ان سانپوں کا کوئی ڈر بھی نہ ہو تو اس کے گھر میں مسلمانوں کے دشمن اور خواہشات پر چلنے والے لوگ جمع ہوں گے، گھروں میں پائے جانے والے سانپ مال ہیں۔
(۲۹) چنانچہ اگر اپنی جیب یا آستین میں سفید رنگ کا چھوٹا سانپ دیکھے اور اس سے نہ ڈرے تو یہ مال ملنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۰) اگر سیاہ سانپ حاصل کئے یا ان کا مالک بنا اور وہ سانپ اس کے مطیع بھی ہیں نیز وہ سانپ زہریلے بھی نہ ہوں تو سونے اور چاندی کے مدفون کے ذریعے دولت مند ہو گا یا اسے اکسیر حاصل ہو گا اور اس سے سونے بنائے گا۔
(۳۱) اگر سانپ کو اپنے پیچھے چلتے دیکھے تو دشمن کے مکر کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۲) اگر سانپ کو اپنے سامنے دیکھے تو دشمن اسے نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔
(۳۳) اگر سانپ کو دیکھ کر بھاگا تو دشمن سے امن میں رہے گا۔
(۳۴) اگر سانپ کو کھینچا تو دشمن سے حرام مال اور اس پر کامیابی حاصل کرے گا۔
(۳۵) اگر سانپ کو مرا ہوا دیکھے تو اللہ تعالی اس کے دشمن کو خود ہی ہلاک فرما دیں گے۔
(۳۶) اگر دیکھے کہ سانپ گھر میں داخل ہو رہے ہیں اور بغیر تکلیف پہنچائے با ہر نکل رہے ہیں تو اس کے رشتہ داروں میں بعض اس کے ساتھ دشمنی کریں گے۔
(۳۷) اگر اپنے گھر کے باہر ایسا دیکھے تو اجنبی دشمنوں کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۸) سانپ کی چربی اور اس کا گوشت دشمن کا حلال مال ہے یا دشمن کی طرف سے حفاظت کی نوید ہے۔
(۳۹) اگر سانپ کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کیا تو دشمن کی دشمنی کو ختم کرے گا۔
(۴۰) اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے تو اشارہ ہے اس کی مملکت زوال پذیر ہوگی اور اس کے قتل کا خطرہ ہے۔
(۴۱) اگر سانپ کی جھلی سونے کی دیکھے تو کسری کے خزانوں میں سے کوئی خزانہ حاصل ہوگا۔
(۴۲) اگر دیکھے کہ سانپ آپس میں لڑ رہے ہیں اور انہوں نے بڑے سانپ کو قتل کر دیا تو دلیل ہے اس شہر کا والی قتل ہوگا۔
(۴۳) اگر قتل شدہ سانپ بڑا نہ ہو بلکہ دیگر سانپوں جیسا ہو تو دلیل ہے بادشاہ کا لشکری قتل ہوگا۔
(۴۴) اگر سانپ کو بلندی پر چڑھتا دیکھے تو راحت اور مسرت حاصل ہوگی۔
(۴۵) اگر سانپ کو پستی کی طرف اترتا دیکھے تو اس جگہ کا رئیس فوت ہوگا۔
(۴۶) خواب میں سانپ سے باتیں کرنا بہت بڑے دشمن کو دیکھنا ہے۔
(۴۷) سانپ کا گوشت کھانا سرور ومنفعت، مرتبے اور عشرت کی دلیل ہے۔
(۲۸) زمین سے سانپ نکلنا اس جگہ عذاب کے خطرے کی طرف اشارہ ہے، اگر دیکھے کہ سانپ نے اسے نگل لیا ہے تو یہ سلطنت ملنے کی نوید ہے۔
(۴۹) اپنے سر پر سانپ دیکھنا بادشاہوں کے ہاں سے بلند مرتبہ کا حصول ہے۔
(۵۰) خواب میں سانپوں کو پھاندنا یا ان کے درمیان چلنا ایسی موسلا دھار بارشوں کی دلیل ہے جس سے وادیوں میں سیلاب آ جائے۔
(۵۱) سینگ والے سانپوں کو دیکھنا وزارت حاصل کرنا ہے اگر اس کا اہل ہو، اگر تاجر ہوتو مالِ تجارت میں نفع کی دلیل ہے، کبھی سانپوں سے مراد کفار، بدعتی اور زانی لوگ بھی ہوتے ہیں اور کبھی اس سے بادشاہ مراد ہوتا ہے۔
(۵۲) اگر کوئی شخص خود کو سانپوں کی جماعت کا سردار دیکھے تو اشارہ ہے کہ صاحبِ خواب سپہ سالار لشکر بنے گا اور عظیم سلطنت حاصل کرے گا۔
(۵۳) عضوِ تناسل سے سانپ کا نکلنا ولادت کی دلیل ہے گھر یلو سانپ مال ہیں۔
(۵۴) چنانچہ اگر اپنے باغ کو سانپوں سے بھرا دیکھے تو باغ کی نمو اور نباتات کی کثرت کی طرف اشارہ ہے، سانپ کی دلالت کبھی سیلاب، کبھی دولت اور کبھی زندگی پر ہوتی ہے۔
(۵۵) کبھی سانپ قتل کرنا کسی عورت سے شادی کی دلیل ہے۔
(۵۶) اگر دیکھے کہ سانپ گھر سے نکلا ہے تو گھر کی ویرانی کی دلیل ہے۔
(۵۷) اگر مریض سانپ کو اپنے منہ سے نکلتا دیکھے تو اس کی موت کی طرف اشارہ ہے۔
(۵۸) سانپ کا منہ میں داخل ہونا دشمن کے قبر کی طرف اشارہ ہے۔
(۵۹) اگر دیکھے کہ سانپ اس کی ناک یا پیٹھ یا آلہ تناسل سے نکلا ہے تو اولاد کی دلیل ہے۔
(۶۰) اگر کان، پیٹ، فرج، دبر سے سانپ نکلا ہے تو گناہ اور افراطِ دین کی دلیل ہے۔
(۶۱) پیٹ کے کیڑوں کی تعبیر وہ رشتہ دار ہیں جو انسان کے ساتھ ایک ہی دستر خوان پر کھاتے ہوں۔
(۶۲) اگر ان کیڑوں میں کچھ دیکھے تو ایسے شخص سے جدا ہو گا جو اس کے ساتھ کھاتا ہو۔
(۶۳) اگر ازار بند کی جگہ سانپ باند ھے تو ہمیانی
(پیسے کی تھیلی) باندھنے کی دلیل ہے۔
(۶۴) اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ کے ذریعے سانپ کو اپنے پاخانہ کی جگہ سے نکالتا ہے تو گھر والوں اور رشتہ داروں کی جانب سے مصیبت کی طرف اشارہ ہے۔
(۶۵) گھروں میں رہنے والے سانپ پڑوسی اور جنگلوں کے رہنے والے ڈاکو کی علامت ہیں۔
(۶۶) خواب میں سانپ سے مراد شر، حد، حیلہ ومکر بازی، دھوکہ دہی اور دشمنی کا ظہور ہوتا ہے۔
خواب میں سانپ پالنے والا یا سپیرا دیکھنے کی تعبیر کے لیے یہاں کلک کریں۔