Khwab me rikaab stirrup dekhne ki tabeer
(۱) خواب میں رکاب کو اگر زین سے علیحدہ دیکھے تو یہ غلام لڑکے کی نشانی ہے۔
(۲) اور رکاب اگر زین کے ساتھ ہو تو یہ قابلِ اعتماد لڑ کا ہے۔
(۳) بعض نے کہا کہ رکاب عورت کی شرمگاہ پر دلالت کرتا ہے کیونکہ وہ ہی گھر کی محافظ ہوتی ہے۔
(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے رکاب پر دایاں پاؤں رکھا ہے تو وہ اپنی عورت کے پاس دبر سے آتا ہو گا۔ اور یہ سواری اونٹ وغیرہ اور تھکاوٹ سے آرام پر بھی دلالت کرتا ہے یا فوجیوں کی خدمت پر اور سفر پر بھی دلالت کرتا ہے اور کبھی یہ جس کو دھنسایا اور روندا جاتا ہے اس پر دلالت کرتا ہے جیسے چٹائی، زمین وغیرہ۔
(۵) اور کبھی دو رکاب میاں بیوی، دولڑ کے، دو غلام پر بھی دلالت کرتے ہیں۔
(۶) اور رکاب شریف مال، ریاست، مال اور دولت کا زیادہ ہونا اور اس کا بناؤ سنگھار بادشاہت کی بلندی اور اچھے تذکرہ کی نشانی بھی ہے۔
( ۷ ) اس کے سونے سے ہونے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
(۸) رکاب خوبصورت لونڈی پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۹) اس کا لوہے سے ہونا دیکھنے والے کی قوت وطاقت سے تعبیر ہے۔
(۱۰) اور سیسہ سے ہونا یہ کام کی آسانی اور گھٹیا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۱) اور اس کا چاندی سے ہونا جس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہو۔
(۱۲) یہ باندیاں اور حسین غلاموں پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۳) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے ایک یا دو رکاب حاصل کئے ہیں تو دلیل ہے کہ وہ ایک یا دو غلام پائے گا۔
(۱۴) اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا رکاب ٹوٹ گیا ہے یا چوری ہو گیا ہے تو اس کا خادم مر جائے گا یا یہ اس کو بیچ دے گا۔