خواب میں رسی دیکھنے کی تعبیر

khwab me rassi rope dekhne ki tabeer

(۱) اس کی تعبیر عہد وپیمان ہے۔

(۲) آسمان کی طرف سے رسی آنا قرآن پر دلالت کرتا ہے اور رسی کی تعبیر دین بھی ہے، چنانچہ خواب میں رسی کو پکڑنا اللہ تعالیٰ کے دین پر عمل کرنے کی علامت ہے۔

(۳) کھجور کی چھال کی رسی سخت مزاج آدمی پر اور چمڑے کی رسی خون خوار آدمی پر دلالت کرتی ہے۔

(۴) اون سے بنائی گئی رسی دیندار شخص پر دلالت کرتی ہے۔

(۵) خواب میں خود کورسی سے لپٹا ہوا دیکھنا دلیلِ سفر ہے۔

(۶) رسی بٹ کر اپنے گلے میں ڈالنا نکاح کرنے کی دلیل ہے۔

(۷) خواب میں رسی کو اپنے اوپر لپیٹنا سفر کی وجہ سے ولایت ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) بالوں اور اون سے بنائی گئی رسی ولایتِ دینی یا تجارت پر دلالت کرتی ہے۔

(۹) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ اپنی داڑھی کے بال اکھاڑ کر رسی بنا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ جھوٹ بول کر رشوت لے گا اور بعض علماءِ تعبیر کا کہنا ہے کہ رسی دیکھنا طویل سفر کی علامت ہے، چونکہ رسی مختلف آلات میں سے ایک آلہ ہے، لہذا خواب میں اپنی گردن یا شانے یا پیٹ میں رسی دیکھنا دلیلِ عہد وپیمان ہے جو نکاح یا دستاویز یا نذر ودین یا شرکت یا امانت کی صورت میں اس کے ذمہ واجب ہوگا۔

(۱۰) خواب میں رسی لپیٹنا یا اس کولکڑی یا کسی اور چیز پر لپیٹنا بھی سفر کرنے کی دلیل ہے، اسی طرح لپیٹنا اور موڑنا کبھی معاملات کے درست کرنے اور کسی نکاح میں شرکت کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور کسی لاٹھی پر رسی لپٹی ہوئی دیکھنا عمل فاسد اور جادو کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں رسی یا دھاگہ بنانا

khwab me rassi ya dhaga banana

(۱) اگر خواب میں کسی نے دیکھا کہ وہ رسی یا دھاگہ بٹ رہا ہے یارسی کو اپنے بانس وغیرہ پر لپیٹ رہا ہے تو وہ ہر حال میں سفر کرے گا۔

(۲) خواب میں جو بٹ رہا ہے اگر وہ باریک ہے تو یہ اس کی تھوڑی قوت پر دلالت کرتا ہے۔

(۳) جس کو بٹا جا رہا ہے اگر وہ چیز موٹی ہے تو سر سبز جگہ کی طرف سفر کرنے کی علامت ہے۔

(۴) بٹنے کا کام خواب میں آسان معلوم ہو تو سفر کے آسان ہونے کی دلیل ہے۔

(۵) اگر خواب میں کوئی دیکھے کہ اپنی داڑھی اکھیڑ کر بٹ رہا ہے تو جھوٹی شہادت پر رشوت لینے کی دلیل ہے، خواب میں رسی بٹنا کبھی مضبوط کام یا شرکت یا نکاح کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

خواب میں رسی بٹنے والا دیکھنا

khwab me batne wala dekhna

(۱) خواب میں زیادہ بٹنے والے کو دیکھنا مکر، دھو کہ اور جادو پر دلالت کرتا ہے، بسا اوقات زیادہ بٹنے والے کا دیکھنا امور کے آسان ہونے اور کنوارے کے لئے شادی پر دلالت کرتا ہے، زیادہ بٹنے والا آدمی کپڑا بننے والے پر اور مسافر پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) بسا اوقات اسباب کے حکم کے ساتھ کسی بات کے فیصلہ کو معلّق کرانے والے پر دلالت کرتا ہے جیسا کہ مفتی اور صاحبِ رائے آدمی۔

(۳) خواب میں کوئی خود کو رسی بٹتا دیکھے تو اگر وہ سفر کا اہل ہے تو سفر کرے گا۔

خواب میں ہاتھ باندھنے کی رسی دیکھنا

khwab me hath bandhne ki rassi dekhna

(۱) حاملہ عورت کے لئے رسی کی تعبیر بچہ ہے اور کبھی دشمن کے غلبہ پر بھی دلالت کرتی ہے۔

(۲) خواب دیکھا کہ اس کی بیوی اس سے بندھی ہوئی ہے اور وہ اس کو کھول رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا۔

(۳) بیمار، مسافر اور بھگوڑے کے لئے رسی دیکھنا اچھا نہیں ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top