خواب میں ریت یا ریتی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me rait ya raiti sand dekhne ki tabeer

(۱) یہ خواب میں مال ہے جب کہ زیادہ نہ ہو۔

(۲) اور زیادہ ریت دین ودنیا میں منہمک ہونا ہے۔

(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کا ہاتھ ریت میں ہے تو اس پر دنیا کا کوئی معاملہ مشتبہ ہو جائے گا۔

(۴) اور اگر ریت بڑھ جائے اور زیادہ ہو جائے تو اس کی تاویل عذاب سے کی جائے گی۔

(۵) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ مٹی جمع کر رہا ہے یا اُٹھا رہا ہے تو علم وعلامت ہے کہ وہ مال جمع کرے گا  اور خیر پائے گا۔

(۶) اور اگر ریت پر چلا تو وہ کسی دین ودنیاوی معاملہ کو سلجھائے گا جس میں وہ منہمک ہو گا ریت کے برابر کثرت اور قلت کے اعتبار سے۔

(۷) اور اس پر دوڑنا بندشوں، گرہوں اور بٹائی پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) اور ریت زندگی، موت، مالداری اور ناداری پر بھی دلالت کرتی ہے۔

(۹) اور اس پر چلنا کبھی غم، پریشانی، جھگڑا اور ظلم پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) اور ریت پریشانی، تھکاوٹ اور مشقت پر دلالت کرتی ہے۔

(۱۱) اور اس میں چلنے والی عورت کے لیے کوئی خیر نہیں کیونکہ یہ اس کے بیوہ ہونے کی علامت ہے۔

(۱۲) ایسے ہی تعبیر ہے اگر مرد بھی اس پر مشقت سے چلے۔

(۱۳) سرخ ریت بیکاروں کے لیے بڑا منصب ہے۔

(۱۴) سفید ریت نجومیوں اور کاہنوں کے لیے رزق ہے۔

(۱۵) زرد ریت بیمار کے پلٹنے اور اچھے انجام کی نشانی ہے اور کبھی اس سے مراد بیمار ہونا اور اس کی وجہ سے اسیری ہونا بھی ہوتا ہے۔

(۱۶) اور درختوں وپودوں کی جڑوں میں جمع ہونے والی ریت جس کو جرثومہ بھی کہتے ہیں اس کا دیکھنا پھسلنے اور جائیداد سے رزق ملنے پر دلالت کرتا ہے۔

خواب میں ریت فروش کو دیکھنے کی تعبیر

(۱) اس کا خواب میں دیکھنا حیلہ کرنے اور چوری کرنے پر دلالت کرتا ہے ایسے ہی غلام، باندیاں حاصل کرنے اور سفر ودیگر ذرائع سے فوائد ومنافع حاصل کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top