خواب میں ریحان خوشبودار پودا دیکھنے کی تعبیر

Khwab me raihaan basil plant dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں خوشبو دار نبات اپنی خوشبوؤں کے مختلف ہونے اور مختلف مقاصد جیسے سونگھنے وغیرہ کے اختلاف سے مختلف تعبیریں رکھتا ہے چنانچہ ان کا سونگھنا یا دیکھنا خواب میں غموں اور پریشانیوں کے دور ہونے یا عمل صالح، سچے وعدہ کی نشانی ہے۔

(۲) اگر زندہ نے مردہ کو دیا یا اس کے پاس دیکھا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ جنت میں ہے۔

(۳) کنوارے کے لیے یہ بیوی کی علامت ہے اور شادی شدہ کے لیے لڑکا یا اچھا علم اور اچھی شہرت ہے۔

(۴) کبھی خواب میں اس کا انسان کے لیے دیکھنا پریشانیوں اور برائیوں پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۵) کبھی بیماری پر بھی یہ خوشبو دار نبات دلالت کرتے ہیں کیونکہ مریض کے پاس لے جائے جاتے ہیں۔

(۶) خواب میں پانی اور سبزہ کا جمع ہونا پریشانیوں اور غموں کی نشانی ہے۔

(۷) اور بیمار کے لیے خواب میں پودینہ دیکھنے میں کوئی بھلائی نہیں بلکہ اس کے مرنے کی نشانی ہے کیونکہ اسی سے حمام اور رحم ہے۔

(۸) ایسے ہی تمام خوشبودار پودے موت کے قریب ہونے پر بھی دلالت کرتے ہیں اور کبھی وباء پر بھی دلالت کرتے ہیں۔

(۹) اور زعفرانی پودہ انسان کی ضروریات پر دلالت کرتا ہے جیسے کوئی لکھی ہوئی چیز اور کبھی یہ خواب جوانوں کے بال نکلنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) نیاز بو بھی اگر چہ ایک پودا ہی ہے لیکن اچھی شہرت اور خوبصورت بات پر دلالت کرتا ہے، اس کا عرق لڑکے پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۱) اگر کسی نے اپنے سر پر خوشبو دار پودوں کا تاج دیکھا تو اگر وہ حکمران ہو تو دلیل ہے معزول ہو گا۔

(۱۲) خوشبو دار پودے بیچنے والا ہونا غموں اور پریشانیوں والا ہونا ہے کیونکہ خوشبوؤں کو کوئی قرار نہیں۔

(۱۳) سب خوشبو دار پودوں کو اگر ٹوٹا ہوا دیکھا تو یہ غم وپریشانی پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۴) اگر اپنی جگہ پر ہوئے تو یہ آرام، بیوی، لڑکا اور خاوند پر دلالت کرتا ہے۔

(۱۵) اگر کسی نے دیکھا کہ زمین کے کسی حصہ سے خوشبو کا پودا آسمان کی طرف اُٹھ رہا ہے تو یہ اس جگہ کے کسی عالم کی موت کی طرف اشارہ ہے۔

(۱۶) بچہ پر خوشبو دار پودا اس وقت دلالت کرتا ہے جبکہ وہ باغ میں اُگا ہوا ہو اور عورت پر دلالت کرتا ہے جبکہ گٹھ میں بندھا ہوا ہو۔

(۱۷) مصیبت پر دلالت کرتا ہے جبکہ کٹا ہوا اور اپنی جگہ سے مٹا ہوا پڑا ہو اور اس کی خوشبو نہ ہو۔

(۱۸) بعض نے کہا کہ خوشبو دار پودا نعمت ہے اور یہ عورت پر دلالت کرتا ہے، اس کا حسن عورت کا حسن ہے، اس کی خوشبو اس کے ساتھ اس کی محبت ہے، اس کا ملائم ہونا اور تر وتازہ ہونا اس کا اس پر خرچ کرنا ہے۔

(۱۹) اگر کسی آدمی کے گھر میں خوشبو دار پودے بکھرے ہوئے دیکھے گئے تو یہ اس کا اچھا تذکرہ ہے اور تعریف کرنا ہے۔

(۲۰) اگر اس کے پاس ریحان بھیجا گیا لیکن اس میں خوشبو نہ ہو تو یہ مصیبت کی دلیل ہے۔

(۲۱) اگر ایک انسان نے دوسرے کو خوشبو دار پودا مارا تو اُن میں تیسرے آدمی نے پکڑ لیا تو پکڑنے والے کی طرف سے ان دونوں کو غم پہنچے گا۔

(۲۲) اگر کسی نے کسی اور کو مسجد میں بیٹھے ہوئے دیکھا جبکہ اس کے ارد گرد خوشبو دار پودے ہوں تو یہ اس کی غیبت کی علامت ہے اور ان کا اس کے متعلق تذکرہ ہے۔

خواب میں ریحان خوشبو فروش کو دیکھنے کی تعبیر

خواب میں ریحان خوشبو فروش کو دیکھنے کی دلالت مصیبت کے وقت اللہ تعالی کے فیصلے پر راضی ہونے والے قضاء قدر پر صبر کرنے والے پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top