خواب میں رہن رکھنے یا یرغمال ہونے کی تعبیر

Khwab me rahan rakhne ya yarghamaal banane ki tabeer

(۱) جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ کسی جگہ میں یرغمال ہے تو اس نے بہت گناہ کمائے ہوں گے جس کی وجہ سے اس کا نفس یرغمال ہے۔

(۲) اور جس نے دیکھا کہ اس کے پاس کوئی چیز بطور رہن رکھی گئی ہے تو اس سے ہو سکتا ہے کہ وہ کس پر ظلم کرے گا جس کی وجہ سے وہ راہن کو مطلوب ہو گا یہاں تک کہ وہ اپنا رہن شدہ مال چھڑا لے۔

(۳) اور یہ رہن چیزوں کے ثابت ہو نے اور دوام سے تعبیر کیا جاتا ہے اور یہ لغزشوں، عیبوں پر مطلع ہونا اور ایسی چیزوں پر مطلع ہونے کی علامت ہے جس کی وجہ سے کہنے والا آدمی دوسرے کا مرہونِ منت ہو جاتا ہے۔

(۴) اور کبھی یہ مشقت اور محبت میں آزمائش پر بھی دلالت کرتا ہے حتی کہ اس کے محبوب کے پاس رہن ہو جائے۔

(۵) اگر خواب میں کسی عمدہ چیز پر کسی معمولی چیز کی بازی لگائی تو وہ کسی گھٹیا انسان کی محبت میں مبتلا ہو گا اور اس سے ایک بڑا حصہ ہلاک ہو جائے گا اور کبھی اس سے مراد راہن اور مرتہن کے ساتھ بدگمانی بھی ہوتی ہے۔

(۶) اور کبھی سفر بھی مراد لیا جاتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top