Khwab me raasta dekhna
(۱) خواب میں راستہ دیکھنے کی تعبیر شریعت ہے اور مختلف راستوں کی تعبیر بدعت ہے۔
(۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ راستے سے ہٹ کر چل رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دین کے معاملے میں گمراہی کا شکار ہے۔
(۳) بادشاہ کا کشادہ راستے میں چلنا علامت ہے کہ اس علاقے میں بادشاہ کا عدل عام ہو گا۔
(۴) سیدھا راستہ کتاب اللہ اور سنت کے معاملے میں مقتدی یا شیخ پر دلالت کرتا ہے اور اگر گناہ گار تھا تو تو بہ تائب ہو گا۔
(۵) اگر کافر تھا تو اسلام قبول کرے گا، مختلف راستے حیرت پر دلالت کرتے ہیں اور مشتبہ راستے ضلالت، بدعت اور کفر پر دلالت کرتے ہیں اور اس کی دلالت کسی صنعت پر بھی ہوتی ہے۔
(۶) بحری راستہ سختی سے نجات کی دلیل ہے اور راستہ کی تعبیر بعض مرتبہ مملوک عورت، کسبِ حلال نجات دینے والی سچائی اور موت سے کی جاتی ہے۔
(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ راستے پر سیدھا چلا جا رہا ہے اگر وہ صاحبِ تجارت ہے تو اس کے لئے نفع بخش تجارت کی راہیں ہموار ہونے کی دلیل ہے اور خفیہ راستہ غرور وبدعت کی دلیل ہے۔