خواب میں راکھ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me raakh ashes dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں راکھ دیکھنے کی تعبیر جلنے والا حرام مال ہے۔

(۲) اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد بادشاہ کی طرف سے مال ملنا ہے تو جس نے راکھ کو دیکھا تو وہ بادشاہ کے کسی کام میں نکلے گا لیکن اس سے اس کو سوائے تھکاوٹ اور تکلیف کے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

(۳) اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد غلط کلام یا بے فائدہ علم ہے اور اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے راکھ پائی ہے یا اٹھائی ہے یا جمع کی ہے تو دلیل ہے وہ غلط کلام کرتا ہو گا یا اشارہ ہے کہ علم سے فائدہ حاصل نہ کر سکے گا۔

(۴) اور راکھ پریشانی پر بھی دلالت کرتا ہے۔

( ۵ ) اور آشوبِ چشم پر بھی یا ہدایت کے بعد گمراہی پر بھی۔

(۶) اور کبھی یہ فتنہ اور شر کے بچنے۔

(۷) اور خوف سے امن پر بھی دلالت کرتا ہے اور مختلف چولہوں سے جمع شدہ راکھ صدقہ کے مال اور فضول کلام پر دلالت کرتا ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top