khwab me qassab butcher dekhne ki tabeer
(۱) قصاب کے کپڑوں کا خون میں لت پت ہوئے یا ہاتھ میں چھری لیے دیکھنا ضرر رساں شخص پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) صاف کپڑوں میں اس کو دیکھنا درازئ عمر کی دلیل ہے۔
(۳) خواب میں قصاب کو بہتر حالت میں دیکھنا انجام کی درستگی پر دلالت کرتا ہے یا معیشت کے خراب ہونے کی علامت ہے۔
(۴) اس کو خراب حالت میں دیکھنا اس کے مذبوحہ کے حرام ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۵) کبھی قصاب کی دلالت ملک الموت پر بھی ہوتی ہے اگر وہ مرد ہو اور قریب ہے کہ صاحبِ خواب جلد مرنے کا اثر دیکھے گا۔
خواب میں قصاب کا چھرا دیکھنے کی تعبیر
khwab me qassab ka chura dekhna
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا کسی طاقتور اور بہادر آدمی پر دلالت کرتا ہے جو کہ ہر آسان اور مشکل کام میں بڑے آرام سے تفریق کر سکے اور جھگڑوں کو ختم کرنے والا اور جو اس سے جھگڑا کرے گا تو یہ ان کو ملکوں میں منتشر کر دے گا۔