خواب میں پیالہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab mein piyala dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں پیالہ دیکھنا آدمی کے حبیب یا میٹھی اور مرغوب چیز وغیرہ پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) کسی نے دیکھا کہ فالودے کا پیالہ اس کی طرف چلا آ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ اپنے محبوب کی طرف سے زیادہ محبت پائے گا۔

( ۳) اور ناپسندیدہ چیز مثلاً باقلا، کھیر اور کھٹی چیزیں وغیرہ آتا دیکھے تو تعبیر ہے کہ اس کے محبوب کے دل میں اس کے لیے عداوت وبغض اور تنگی پیدا ہو گی۔

(۴) کبھی جام کی تعبیر صاحبِ خواب کے درجہ کے اعتبار سے ایک ہزار درہم یا ایک سو درہم ہے۔

(۵) خواب میں بڑاپیالہ دیکھنے کی تعبیر مندرجہ ذیل اشیاء سے ہوتی ہے، عورت یا خادم اور رزق۔

خواب میں بہت بڑا پیالہ دیکھنے کی تعبیر

khwab mein bht bara piala dekhna

(۱) خواب میں بہت بڑا پیالہ دیکھنے کی تعبیر رزق حاصل ہونے سے کی جاتی ہے۔

(۲) کسی نے دیکھا کہ صحفہ کو چاٹ رہا ہے تو اشارہ ہے کہ اس کا دانہ پانی پورا ہو چکا ہے اور پیغام اجل آن کھڑا ہے۔

(۳) اگر کسی نے دیکھا کہ کسی بہت بڑے صحفہ پر بہت سارے لوگ اکٹھے ہیں اگر وہ دیہاتی ہیں تو اپنی زمینوں کو پانی دینے کی جگہ جمع ہوں گے۔

(۴) اگر وہ اہلِ حرب ہیں تو دلیل ہے کہ جنگ کے لئے اکٹھے ہوں گے۔

(۵) اگر وہ کوئی پیشہ ور ہیں تو اپنے اس پیشے کے لئے اکٹھے ہوں گے۔

(۶) جس آدمی نے دیکھا کہ وہ کسی صحفہ یا مٹکے میں پیشاب کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے گھر والوں پر کشادگی کرے گا اور اپنی اہلیہ سے وطی کرے گا، صحفہ کی تعبیر آدمی کی جیب بھی ہے۔

(۷) جس آدمی نے اپنے ہاتھ میں صحفہ دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کے چاہنے والے اکٹھے ہوں گے۔

خواب میں پیالہ دیکھنا

khwab me piyala bowl dekhna

(۱) خواب میں پیالہ دیکھنا عورت پر دلالت کرتا ہے۔

(۲) نیز خادم پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۳) سونے اور چاندی کے پیالے باقی رہنے کی وجہ سے شیشے کے پیالوں سے از روئے تعبیر بہتر ہیں۔

(۴) کبھی شیشے کے پیالے پوشیدہ چیزوں کے ظاہر ہونے پر دلالت کرتے ہیں۔

(۵) بھرا ہوا پیالہ حاملہ عورت پر دلالت کرتا ہے۔

(۶) اگر اس کا پانی نکھر جائے تو اس کا حمل ضائع ہو گا  اور اگر پیالہ ٹوٹ جائے تو اس کی بیوی مر جائے گی۔

(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ سے پیالہ گر گیا اور ٹوٹ گیا اور پانی اس کے ہاتھ میں باقی رہا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی بیوی لڑکا جنے گی اور خود مر جائے گی جبکہ بچہ زندہ رہے گا۔

(۸) اگر پیالہ سالم رہا اور پانی گر گیا تو اس کی بیوی زندہ رہے گی اور بچہ مر جائے گا۔

(۹) پیالہ لونڈی اور رزق پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۰) جوہر کے بنے ہوئے پیالے عورتوں پر دلالت کرتے ہیں اس میں سے پانی پینے کی دو تعبیریں ہیں، بعض نے کہا ہے لونڈیاں یا بے ریش لڑکے۔

(۱۱) کبھی بہت سے پیالے شدت اور سختی پر دلالت کرتے ہیں، ان میں جلدی ٹوٹنے کے سبب

(۱۲) کسی نے دیکھا کہ وہ پیالوں کو کھا رہا ہے تو وہ سختی میں پڑے گا۔

(۱۳) اگر کسی کا پیالہ ٹوٹ جائے تو پلانے والا مر جائے گا۔

خواب میں لکڑی کا بڑا پیالہ دیکھنا

khwab me lakri ka bara piyala dekhna

(۱) خواب میں لکڑی کا بنا ہوا پیالہ دیکھنا دنیا اور مال ہے جو سفر میں حاصل ہو گا۔

(۲) مٹی کا بنا ہوا پیالہ وطن میں ملنے والا مال ہے۔

(۳) بہت سے پیالے اور پلیٹیں دیکھنا انسان کے معاش کے تدبیری احوال پر دلالت کرتا ہے۔

(۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ پیالہ کو چاٹ رہا ہے تو اس کے رزق کے ختم ہونے اور اس کی موت کے حاضر ہونے کی دلیل ہے۔

(۵) پیالہ کی دلالت عورت یا خادم پر بھی ہوتی ہے۔

(۶) پیالہ اس جگہ پر بھی دلالت کرتا ہے جہاں وہ رہائش پذیر ہے اور اس کا رزق اس جگہ میں اس کو ملے گا۔

(۷) اگر کسی نے دیکھا کہ لوگ ایک بڑے پیالے یا ایک بڑے برتن پر جمع ہیں اگر وہ لوگ دیہات والے ہیں تو ان کی زمین ہے، اگر وہ لڑائی والے ہیں تو اس کے پاس چکر لگانا ان کے اندر نفاق ہے اور ان کے ہاتھوں کی حرکت آپس کی جنگ وجدال ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top